اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر میاں جاوید لطیف نے کہا ہے کہ ایسا ماحول بنایا جارہا ہے جیسے ہمیں انصاف نہیں، فیور مل رہی ہو۔
تفصیلات کے مطابق ن لیگ کے سینئر رہنما جاوید لطیف نے اسلام آباد میں نیوز کانفرنس کے دوران کہا کہ نواز شریف کے ہاتھ پاؤں باندھے بغیر مقابلے میں چاہے جس پہلوان کو اکھاڑے میں اتار دیا جائے، سب کو آٹے دال کا بھاؤ بتا دیں گے۔
وزیر داخلہ کا یکم نومبر کے بعد غیر قانونی مقیم غیر ملکیوں کے خلاف ایکشن کا اعلان
ن لیگی رہنما جاوید لطیف نے کہا کہ انصاف ملے تو ہمیں لاڈلا کہا جاتا ہے، نواز شریف کی کوئی آف شور کمپنی نکلی، نہ ان کا پاناما میں ذکر آیا۔ ہم نے خود پر کیے گئے ظلم کو بھول کر معیشت کو دیکھا جو وینٹی لیٹر پر پڑی تھی۔
مفاہمت ہماری اپنی پالیسی ہے۔ اسحاق ڈار
میاں جاوید لطیف نے کہا کہ ماحول اور بیانیہ ایسا بنایا جارہا ہے جیسے ہمیں انصاف کی جگہ فیور مل رہی ہو۔ اربوں خرچ کرکے سوشل میڈیا پر ہیمں چور اور ڈاکو کے لقب دینے کیلئے سوشل میڈیا ٹیمیں بنائی گئیں۔
جاوید لطیف نے کہا کہ جاوید ہاشمی پہلے ہی بتا چکے تھے کہ نواز شریف کو عدلیہ کے ذریعے نکالا جائے گا۔ سوشل میڈیا پر جوانوں کی ذہن سازی کی گئی کہ ایک شخص کو چھوڑ کر باقی سب ڈاکو اور چور ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ووٹ کو عزت آئین کے احترام میں دی گئی۔ پاکستان ٹھیک کرنے والوں اور بگاڑنے والوں کو ایک ہی ترازو سے نہیں تولا جاسکتا۔ مسلم لیگ (ن) اپنا نہیں، قانون اور آئین کا احترام چاہتی ہے۔