افغان پناہ گزینوں کی برطانیہ روانگی کا عمل شروع، پہلی پرواز روانہ

مقبول خبریں

کالمز

zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب
Munir-Ahmed-OPED-768x768-1-750x750
روسی کے قومی دن کی خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

افغان پناہ گزینوں کی برطانیہ روانگی کا عمل شروع، پہلی پرواز روانہ
افغان پناہ گزینوں کی برطانیہ روانگی کا عمل شروع، پہلی پرواز روانہافغان پناہ گزینوں کی برطانیہ روانگی کا عمل شروع، پہلی پرواز روانہ

کراچی:پاکستان سے ایک خاص کیٹیگری کے افغان پناہ گزینوں کی برطانیہ منتقلی کے معاملے میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، 132 سے زائد افغان پناہ گزینوں کو لے کر پہلی خصوصی چارٹرڈ پرواز برطانیہ روانہ ہوگئی۔

ذرائع کے مطابق اسلام آباد ایئرپورٹ پر برطانوی ہائی کمیشن کے عملے کی نگرانی میں خاص کیٹیگری کے افغان پناہ گزین روانہ ہوئے۔ ایک خاص کیٹیگری کے افغان پناہ گزینوں کے سفری دستاویز سمیت تمام پروسیجر کو مکمل کیا گیا۔

ایئرپورٹ پر ایف آئی اے ایمی گریشن کا الگ سے کاونٹرقائم کیا گیا تھا، پہلی پرواز میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں، افغان شہریوں کی برطانیہ منتقلی کے لئے ائیربس کے 330 ساختہ طیارے استعمال کئے جارہے ہیں۔

پاکستان سے منتقل ہونے والے افغانیوں کی مکمل تعداد ڈھائی سے تین ہزار کے درمیان ہے، پاکستان سے افغان شہریوں کے انخلاء کے لیے 12پروازیں آپریٹ ہوں گی۔خصوصی پروازیں دسمبر کے وسط/ اختتام تک آپریٹ ہونگی۔

سپریم جوڈیشل کونسل کا اجلاس کل طلب، ججز کیخلاف شکایات پر غور کیا جائیگا

گذشتہ روز برطانوی ہائی کمشنر کے وفد نے سول ایوی ایشن حکام سے ملاقات کی تھی، ملاقات میں برطانوی حکام کی جانب سے افغانیوں کی برطانیہ منتقلی کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیاتھا۔

Related Posts