دیپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ کی شادی کی ویڈیو پہلی بار منظرِ عام پر آگئی

مقبول خبریں

کالمز

zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب
Munir-Ahmed-OPED-768x768-1-750x750
روسی کے قومی دن کی خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

بالی ووڈ کی مقبول ترین جوڑی دیپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ کی شادی کی ویڈیو پہلی بار منظرِ عام پر آگئی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق فلمساز کرن جوہر کے مقبول ترین شو کافی ود کرن کے 8 ویں سیزن کا آغاز ہوگیا ہے، جس کی پہلی قسط میں دیپیکا پڈوکون اور اُن کےشوہر رنور سنگھ نے بطورِ مہمان شرکت کی۔

بالی ووڈ کی اس معروف جوڑی نے پہلی بار شو ”کافی ود کرن“ میں ایک ساتھ شرکت کی، اسی شو کے دوران کرن جوہر نے دیپیکا اور رنویر سنگھ کی شادی کے 5 سال بعد اُن کی شادی کی ویڈیو شیئر کی۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Vishal Punjabi (@theweddingfilmer)

ایسا پہلی بار ہوا ہے کہ دیپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ کی شادی کی ویڈیو کو عوامی سطح پر شیئر کیا گیا ہو، اس ویڈیو کا مداحوں کو بےصبری سے انتظار تھا۔

دپیکا پڈوکون کا ’پٹھان‘ پر تنقید کرنے والوں کو کرارا جواب

ویڈیو میں بالی ووڈ اسٹار جوڑے کی شادی کی مختلف تقریبات کی جھلکیاں ہیں، ویڈیو کا آغاز ایک پارٹی کی تقریب سے ہوتا ہے جس میں رنویر سنگھ مہمانوں کے سامنے دیپیکا کے لیے اپنی محبت کا اظہار کرتے ہیں۔

ویڈیو کلپ میں مہندی کی تقریب کی جھلکیاں بھی ہیں، جہاں رنویر سنگھ ڈانس کرتے ہوئے نظر آرہے ہیں جبکہ دیپیکا پڈوکون مسکرا رہی ہیں، ویڈیو میں اس جوڑے کی منگنی کی جھلکیاں بھی ہیں۔

واضح رہے کہ رنویر سنگھ نے 2015 میں دیپیکا پڈوکون سے اپنی محبت کا اظہار کیا تھا جبکہ 2018 میں اس جوڑے نے اٹلی میں ایک پُروقار تقریب کے دوران شادی کی تھی۔

Related Posts