وزیر داخلہ کا یکم نومبر کے بعد غیر قانونی مقیم غیر ملکیوں کے خلاف ایکشن کا اعلان

مقبول خبریں

کالمز

zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب
Munir-Ahmed-OPED-768x768-1-750x750
روسی کے قومی دن کی خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

وزیر داخلہ سرفراز بگٹی نے یکم نومبر کے بعد ملک میں غیرقانونی طور پر مقیم غیر ملکیوں کے خلاف ایکشن لینے کا اعلان کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق نگران وزیر داخلہ سرفراز بگٹی نے اپنے ایک بیان میں  کہا کہ ہم غیر قانونی تارکینِ وطن کے انخلاف کے متعلق پلان کو حتمی شکل دے چکے، مختلف شہروں میں مراکز قائم کیے گئے ہیں جہاں تارکینِ وطن رہ سکیں گے۔

ہماری کسی سے ڈیل نہیں ہوئی، مفاہمت ہماری اپنی پالیسی ہے، اسحاق ڈار

بیان میں نگران وزیر داخلہ نے کہا کہ غیر قانونی مقیم تارکینِ وطن پر یکم نومبر کے بعد سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا جبکہ غیر قانونی مقیم افراد 50ہزار روپے سے زائد کی نقدی ساتھ نہیں لے جاسکیں گے۔ انہیں پناہ دینے والے افراد سے سختی سے نمٹا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں:

پرویز الٰہی کو اینٹی کرپشن کے حوالے کرنیکی استدعا مسترد

نگران وزیر داخلہ سرفراز بگٹی نے کہا کہ غیر قانونی غیر ملکیوں کی جیو فینسنگ ہوچکی ہے، ہمارے پاس مکمل معلومات موجود ہیں۔ ہمیں یہ بھی علم ہے کہ غیر قانونی تارکینِ وطن اس وقت کس گاؤں یا شہر میں موجود ہیں جنہیں رضاکارانہ طورپر جانا ہوگا۔

سرفراز بگٹی نے کہا کہ حکومت رضاکارانہ طور پر وطن واپس جانے والے تارکینِ وطن کی حوصلہ افزائی کرے گی۔ ہماری مہم غیر قانونی مہاجرین کے خلاف ہے۔ قانونی دائرے میں پاکستان آنے والوں سے ہمیں مسئلہ نہیں۔ پاکستان مہمان نواز قوم ہے۔

انہوں نے کہا کہ سیاسی قیادت کو تھریٹس کا سامنا ہے، وہ وقت آئے گا کہ پاکستان میں ایک بھی غیر قانونی غیر ملکی نہیں بچے گا۔ پاکستان سے ڈالر اسمگلنگ کرکے لے جانا ناممکن ہوگیا ہے۔ دنیا کے کسی بھی ملک میں بغیر دستاویز داخلہ نہیں ہوتا، پاکستان میں کیوں ہو؟ 

Related Posts