بھارتی فلمساز و ٹی وی کمپیئر کرن جوہر نے اعلان کیا ہے کہ اُن کی میزبانی میں سالہا سال سے جاری بالی ووڈ ستاروں کے انٹرویوز پر مبنی پروگرام کافی وِد کرن کا نیا سیزن بہت جلد آنے والا ہے۔
کافی وِد کرن کا نیا سیزن 26 اکتوبر سے ڈزنی + پر شروع ہوگا۔ آئیے اس کے حوالے سے مزید تفصیلات جانیں:
اچھی فلم سے زیادہ اہمیت کسی چیز کی نہیں۔ کرن جوہر کا پٹھان کو خراجِ تحسین
ایسی اطلاعات سامنے آرہی ہیں کہ رنویر سنگھ اور دیپیکا پڈوکون کافی ود کرن سیزن 7 کے پہلے مہمان ہوں گے۔ سنی دیول بھی نئے سیزن میں بطور مہمان شرکت کرنے والے ہیں جو کہ آخری بار شو کے پہلے سیزن میں نظر آئے تھے۔
کرن جوہر کا سارہ علی خان اور جھانوی کپور سے متعلق اہم انکشاف
میڈیا رپورٹس میں یہ بھی کہا جارہا ہے کہ کافی وِد کرن کے نئے سیزن میں عالیہ بھٹ، کرینہ کپور خان، رانی مکھرجی، کاجول، سنی دیول، سوہانا خان، سارہ علی خان، اننیا پانڈے و دیگر معروف اداکار شرکت کرسکتے ہیں۔
واضح رہے کہ کافی ود کرن کا آغاز نومبر 2004 میں ہوا جو ہندی زبان کے طویل ترین ٹاک شوز میں شامل سمجھا جاتا ہے۔