ورلڈ کپ، آسٹریلیا کی نیدرلینڈز کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ جاری

مقبول خبریں

کالمز

zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب
Munir-Ahmed-OPED-768x768-1-750x750
روسی کے قومی دن کی خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

آئی سی سی ون ڈے ورلڈکپ کا آج 24 واں میچ کھیلا جارہا ہے جہاں آسٹریلیا کی نیدرلینڈز کے خلاف بیٹنگ جاری ہے۔

آسٹریلیا نے نیدرلینڈز کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔ یہ میچ دہلی میں ارون جیٹلی اسٹیڈیم میں کھیلا جارہا ہے جہاں آسٹریلوی کپتان پیٹ کمنز نے نیدرلینڈز کو فیلڈنگ کی دعوت دی۔

ٹاس کے موقع پر پیٹ کمنز کا کہنا تھا کہ پچ بیٹنگ کے لیے اچھی لگ رہی ہے، ٹیم میں ایک تبدیلی ہے، مارک اسٹوئنس میچ نہیں کھیلیں گے۔

دوسری جانب ہالینڈ کے کپتان اسکاٹ ایڈورڈز نے کہا کہ ٹاس جیتتے تو بولنگ ہی کرتے، ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی۔

ورلڈکپ میں قومی ٹیم کی ناقص کارگردگی، شاہد آفریدی نے بابراعظم کی کپتانی پر سوال اٹھادیا

آسٹریلیا کے اسکواڈ میں کپتان پیٹ کمنز، مچل مارش، ڈیوڈ وارنر، اسٹیو اسمتھ، مارنس لبوشین، جوش انگلس، گلین میکسول، کیمرون گرین، مچل اسٹارک، ایڈم زمپااور جوش ہیزل ووڈ شامل ہیں۔

نیدرلینڈز کے اسکواڈمیں کپتان اسکاٹ ایڈورڈز، وکرم جیت سنگھ، میکس او ڈاؤڈ، کولن ایکرمین، باس ڈی لیڈے، تیجا ندامانورو، سائبرینڈ اینجلبرچٹ، روئیلوف وین ڈیر مروے، لوگن وین بیک، آرین دت اور پال وین میکرین شامل ہیں۔

واضح رہے کہ اس وقت پوائنٹس ٹیبل پر آسٹریلیا کی چوتھی پوزیشن ہے جبکہ نیدرلینڈز ساتویں پوزیشن پر براجمان ہے۔

Related Posts