احکامات کی خلاف ورزی، اسٹیٹ بینک نے بینکوں پر 8کروڑ کا جرمانہ کردیا

مقبول خبریں

کالمز

zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ملکی ترسیلاتِ زر
آئندہ برس تک پاکستان میں ڈیجیٹل بینک فعال ہوجائیں گے۔اسٹیٹ بینک

کراچی: اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے احکامات کی خلاف ورزی پر ایکشن لیتے ہوئے بینکوں پر 8 کروڑ روپے کا جرمانہ کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اسٹیٹ بینک نے رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں بینکوں پر 8کروڑ سے زائد کا جرمانہ کیا۔ جولائی سے ستمبر کے دوران 4 بینکوں کی جانب سے احکامات کی خلاف ورزی پر جرمانے ہوئے۔

اسٹیٹ بینک نے پاکستان کی معیشت پر مبنی سالانہ رپورٹ جاری کردی

اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ بینکوں پر 8 کروڑ 31لاکھ روپے کا جرمانہ عائد کیا گیا۔ بینکوں نے زرِ مبادلہ اور بینکنگ خدمات کے احکامات کی خلاف ورزی کی جس پر اسٹیٹ بینک نے سخت ایکشن لیا۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل اسٹیٹ بینک نے پاکستان کی معیشت کی کیفیت پر مبنی سالانہ رپورٹ جاری کردی، سالانہ رپورٹ کے مطابق مالی سال 2022-23 کے دوران ملکی معیشت کو متعدد چیلنجز کا سامنا رہا۔

رپورٹ کے مطابق روس یوکرین تنازع کی وجہ سے مالی سال 22ء کی دوسری ششماہی میں ہی معیشت کو چیلنجز کا سامنا رہا، سیلاب سے معاشی سرگرمیاں متاثر ہوئیں، مہنگائی بڑھی، اور مالیاتی عدم توازن وسیع ہوا۔

عالمی سطح پر اجناس کی بڑھتی قیمتوں اور بیرونی ذرائع سے رقوم کی آمد میں کمی سے مختلف شعبے متاثر ہوئے، اوسط مہنگائی کئی دہائیوں کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔

Related Posts