اوگرا نے ایل این جی کی قیمتوں میں اضافہ کردیا

مقبول خبریں

کالمز

zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اسلام آباد: آئل اینڈ گیس ریگو لیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے یکم اکتوبر سے مائع قدرتی گیس (ایل این جی) کی قیمت میں 0.51 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو تک اضافہ کر دیا۔

اوگرا نے قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا جس کے مطابق سوئی ناردرن کے سسٹم پر ایل این جی 0.50 ڈالر اور سوئی سدرن سسٹم پر ایل این جی کی قیمت میں 0.51 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو اضافہ کیا گیا ہے۔

اضافے کے بعد سوئی ناردرن سسٹم پر ایل این جی کی نئی قیمت 13.33 ڈالر اور سوئی سدرن کے سسٹم پر ایل این جی کی نئی قیمت 13.87 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کی گئی ہے۔

ستمبر میں چین سے 7 ملین ڈالر کی غیر ملکی سرمایہ کاری موصول ہوئی

ماہرین کے مطابق ایل این جی کی قیمت میں اضافہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی صورت میں بجلی مہنگی ہو نے کا باعث بنے گا۔

دوسری جانب نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) کو بجلی مزید مہنگی کرنے کی درخواست موصول ہوگئی ہے۔

سرکاری ڈسکوز کیلئے اضافے کی درخواست سی پی پی اے کی جانب سے دائر کی گئی ہے، جس میں بجلی کی فی یونٹ قیمت میں 55 پیسے تک اضافے کی استدعا کی گئی ہے۔ نیپرا میں دائر درخواست میں ماہانہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی کی قیمت میں اضافے کی منظوری مانگی گئی ہے۔

سی پی پی اے کی درخواست پر نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) یکم نومبر کو سماعت کرے گی، جس کے بعد درخواست کی منظوری کی صورت میں صارفین پر ایک ماہ کے لیے 8ارب 37 کروڑ روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا۔

Related Posts