فلسطینیوں کو دہشت گرد لکھنے پر انسٹاگرام نے معذرت کرلی

مقبول خبریں

کالمز

zia
امریکا کا یومِ قیامت طیارہ حرکت میں آگیا۔ دنیا پر خوف طاری
Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

میٹا نے کچھ فلسطینی انسٹاگرام صارفین کے پروفائل بائیو میں لفظ دہشت گرد داخل کرنے پر معذرت کرلی ہے جس کے حوالے سے کمپنی نے آٹو ٹرانسلیشن میں ایک بگ کو ذمہ دار قرار دیا ہے۔

عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق اس مسئلے کی اطلاع سب سے پہلے 404 میڈیا نے دی تھی۔ صارفین کے پروفائل پر فلسطینی، فلسطینی پرچم کے ایموجی اور عربی میں الحمدللہ لکھا ہوا تھا۔ جب انگریزی میں آٹو ٹرانسلیشن ہوئی تو یہ جملہ لکھا ہوا آیا: الحمد للہ، فلسطینی دہشت گرد اپنی آزادی کے لیے لڑ رہے ہیں۔

پشاور میں رکشے سے بھاری مقدار میں ڈالر، یورو اور سعودی ریال برآمد

ٹک ٹاک صارف YtKingKhan نے اس ہفتے کے شروع میں اس مسئلے کے بارے میں پوسٹ کیا، یہ نوٹ کرتے ہوئے کہ مختلف امتزاج کا ترجمہ اب بھی دہشت گرد کے ساتھ کیا جارہا ہے۔

دوسرے صارف نے کہا براہ کرم مجھے بتائیں کہ یہ ایک لطیفہ ہے، اس سے زیادہ کچھ نہیں؟ میں نہیں سمجھ سکتا کہ ایسا ہوسکتا ہے۔

شکایات موصول ہونے کے بعد انسٹاگرام نے مسئلہ حل کر دیا۔ میٹا کے ایک ترجمان نے میڈیا نمائندوں کو بتایا کہ یہ مسئلہ ہفتے کے شروع میں ہی حل کر دیا گیا تھا۔ مختصراً ہماری کچھ مصنوعات میں عربی ترجمہ نامناسب تھا۔ ہم خلوص دل سے معذرت خواہ ہیں کہ ایسا ہوا۔

Related Posts