عمران خان کو اڈیالہ جیل میں ایکسرسائز سائیکل فراہم کردی گئی

مقبول خبریں

کالمز

zia
امریکا کا یومِ قیامت طیارہ حرکت میں آگیا۔ دنیا پر خوف طاری
Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

راولپنڈی: عدالت کے حکم پر چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو اڈیالہ جیل میں ایکسرسائز سائیکل فراہم کردی گئی۔

عدالت کے حکم پر چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی جانب سے ورزش کے لیے منگوائی گئی ایکسرسائز سائیکل اڈیالہ جیل میں اُنہیں فراہم کر دی گئی۔

عدالتی حکم پر 12 بج کر 35 منٹ پر سائیکل اڈیالہ جیل کے اندر پہنچائی گئی۔ جیل کا عملہ ایکسرسائز سائیکل چییرمین پی ٹی آئی کے کمرہ تک لے گیا۔

عدالت نے سائفر کیس میں عمران خان اور شاہ محمود قریشی پر فردِ جرم عائد کردی

عدالت نے سائفر کیس میں عمران خان اور شاہ محمود قریشی پر فردِ جرم عائد کردی

چییرمین پی ٹی آئی کے حوالے باضابطہ ایکسرسائز سائیکل کردی گئی ہے۔

جیل ذرائع کے مطابق ایکسرسائز سائیکل ورزش کیلئے چییرمین پی ٹی آئی کی ہدایت پر نصب کی جا رہی ہے۔

خصوصی عدالت کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے سائفر گمشدگی کیس کی سماعت میں چیئرمین پی ٹی آئی کو جیل میں سائیکل فراہم کرنے کا حکم دیا تھا۔عمران خان نے عدالت سے اڈیالہ جیل میں ایکسرسائز سائیکل فراہم کرنے کی درخواست کی تھی۔

Related Posts