امریکا نے اسرائیل کیلئے برطانیہ، فرانس، اٹلی، کینیڈا اور جرمنی کی بھی حمایت حاصل کرلی

مقبول خبریں

کالمز

zia
امریکا کا یومِ قیامت طیارہ حرکت میں آگیا۔ دنیا پر خوف طاری
Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

واشنگٹن: اسرائیل حماس تنازعے پر اسرائیل کی کھل کر حمایت کرنے والے امریکا نے برطانیہ، فرانس، اٹلی، کینیڈا اور جرمنی کی بھی حمایت حاصل کر لی ہے۔

تفصیلات کے مطابق امریکی صدر جو بائیڈن نے اتحادی ممالک کے رہنماؤں سے ٹیلیفونک گفتگو کے بعد سامنے آنے والے مشترکہ بیان میں کہا کہ امریکا، برطانیہ، فرانس، اٹلی اور کینیڈا اسرائیل کی حمایت جاری رکھنے کیلئے پر عزم ہیں۔

اسرائیل کے غزہ پر 25حملے اور وحشیانہ بمباری، 1روز میں 400فلسطینی شہید

مشترکہ بیان میں پانچوں ممالک نے اسرائیل سے حماس کے خلاف جاری جنگ میں عالمی قوانین کی پاسداری اور شہریوں کے تحفظ کو یقینی بنانے پر بھی زور دیا، تاہم اسرائیل فلسطینی شہریوں پر متواتر حملے کررہا ہے۔ گزشتہ روز بھی فلسطینیوں پر حملوں کا سلسلہ جاری رہا۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل اسرائیل نے غزہ پر 25 حملے اور وحشیانہ بمباری کی جس سے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 400 سے زائد فلسطینی شہید ہوگئے۔ مجموعی شہادتیں 4ہزار500سے تجاوز کرگئیں۔

 اسرائیل نے گزشتہ روز غزہ پر7اکتوبر کے بعد سب سے بڑی وحشیانہ بمباری کی۔ 25حملوں میں 400فلسطینی شہید ہوئے، ہسپتال، گھر اور پناہ گزین کیمپ تباہ ہوگئے۔ بڑے ہسپتالوں سے متصل عمارات پر بھی بمباری ہوئی۔

ہسپتالوں سے متصل عمارات پر بمباری کے نتیجے میں 30 فلسطینی شہید ہوئے۔ نصائرت کے علاقے میں شاپنگ سینٹر اور ریسٹورنٹ پر فضائی حملہ کیا گیا جس کے نتیجے میں 55فلسطینی شہید ہوئے جبکہ مغربی کنارے میں اسرائیلی فوج نے فائرنگ کی۔

Related Posts