اسلام آباد: سابق وزیرِ داخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ سابق وزیر اعظم نواز شریف تحریکِ انصاف کے ساتھ بھی مل کر کام کرنا چاہتے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی پروگرام کے دوران گفتگو کرتے ہوئے رانا ثناء اللہ نے کہا کہ ہمارے قائد نواز شریف نے سب کے ساتھ مل کر کام کرنے کی جو بات کہی، اس میں تحریکِ انصاف بھی شامل ہے۔
نواز شریف 21اکتوبر کو امید کو یقین میں بدلنے کے راستے کا تعین کرینگے۔رانا ثناء اللہ
گفتگو کے دوران ن لیگی رہنما رانا ثناء اللہ نے کہا کہ نواز شریف کی بات میں تو پی ٹی آئی شامل ہے تاہم 9 مئی کا مجرم ٹولہ اس میں شامل نہیں۔ کیا 9 مئی واقعات کے ملزمان کے علاوہ تحریکِ انصاف کا کوئی وجود نہیں؟
خیال رہے کہ اس سے قبل سابق وزیرِ داخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا کہ نواز شریف 21اکتوبر کو امید کو یقین میں بدلنے کے راستے کا تعین کریں گے، نہ وہ ڈیل کے تحت ملک سے باہر گئے، نہ وطن واپسی کسی ڈیل کے تحت ہوگی۔
لاہور میں 20روز قبل پریس کانفرنس کے دوران ن لیگی رہنما رانا ثناء اللہ نے کہا کہ پاکستان پر مشکل وقت آیا تو رہنمائی کیلئے نواز شریف سامنے آئے جبکہ ملک کو مشکلات سے نکالنے کیلئے آزمودہ لیڈر کی ضرورت ہے۔