عبدالحکیم : وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کاکہنا ہےکہ فضل الرحمان کے آزادی مارچ میں میری توقع سے زیادہ لوگ آئے مجھے اتنے لوگ اسلام آباد اکٹھے ہونے کی امید نہیں تھی فضل الرحمان میری توقع سے چار دن زیادہ اسلام آباد میں ٹھہرے۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئےشیخ رشید کاکہناتھا کہ فضل الرحمان پیسے پورے کر واپس لوٹے ، مولانا فضل الرحمان بتائیں ان کو آزادی مارچ سے کیا حاصل ہوا وہ ہمیں کچھ نہیں بتا سکتے تو علماء کو ہی بتا دیں کے انہیں کس کا استعفیٰ ملا دسمبر کے دس دن گزر گئے باقی بیس دن انتظار کرتے ہی گزر جائیں گے،پھر فضل الرحمن کہیں گے کہ مارچ تک حکومت چلی جائے گی۔
شیخ رشید کاکہناتھا کہ تاریخوں سے حکومتیں نہیں جایا کرتی یہ فضل الرحمان کی بھول ہے کہ حکومت چلی جائیگی اب فضل الرحمان کے ہاتھ کچھ نہیں آئے گا ان ہاؤس تبدیلی کی باتیں کرنے والے انجانے کا خواب دیکھ رہے ہیں دھرنوں میں ایک دن کے اخراجات دس سال کی سیاست کے برابر ہیں۔
انہوں نےکہا کہ اس وقت سیاست میں فضل الرحمان سے زیادہ برا حال ن لیگ کا ہے انہوں نے کہا کہ شریف خاندان کو نزلہ زکام اور بخار کی شکایت ہو جائے تو لندن چلے جاتے ہیں انکو سرنجیں بھی لندن کی پسند آتی تھیں نواز شریف کے ڈاکٹر کا میڈیکل بھی چیک کر لیں گے کہ وہ سیاسی ڈاکٹر ہے کہ اصلی ڈاکٹر حقیقت سامنے آ جائے گی۔
وزیرریلوےنےکہا کہ شریف برادران کو آرام ہی لندن جا کر آتا ہے لندن میں جا کر بیٹھک کرنے والے میگا پراجیکٹ مافیا اور چوروں لٹیروں کا ٹولہ ہے جو پہلے نواز شریف کو سعودیہ لے گئے تھے اب وہی لندن بھی لے گئے ہیں جب تک حالات نارمل نہ ہوئےآل شریف واپس نہیں آئیں گے۔
آل شریف صرف میڈیا میڈیا کھیل رہی ہے جیل میں تھے تب بھی میڈیا میڈیا کھیلتے رہے باہر چلے گئے تب بھی میڈیا کا کھیل کھیل رہے ہیں مجھے لگتا ہے کہ نواز شریف بیماری کا بہانہ بنا کر پانچ سال واپس نہیں آئیں گے۔
ان کاکہناتھا کہ مریم نواز کے لندن جانے کے حوالے سے عدالتی فیصلے کا احترام کریں گے مریم کے باہر جانے کے امکانات ہیں اسوقت عمران خان مریم کو لندن بھیجنے کے موڈ میں نہیں ہے وہ اکیلا ان سے لڑے گا اور مقابلہ کرے گا کورٹ کے فیصلے کے بعد مریم کے حالات دیکھیں گے مریم نواز کو بھی اپنا مستقبل نظر آرہا ہے۔
مزید پڑھیں: مریم نواز کی خاموشی کے اسباب پوری قوم کو معلوم ہیں۔شیخ رشید احمد