ٹائیگر شروف کی گن پتھ باکس آفس پر فلاپ، ناقدین نے موجودہ دور کی بدترین فلم قرار دیدیا

مقبول خبریں

کالمز

zia
امریکا کا "یومِ قیامت طیارہ" حرکت میں آگیا۔ دنیا پر خوف طاری
Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ٹائیگر شروف کی گن پتھ باکس آفس پر فلاپ، ناقدین نے موجودہ دور کی بدترین فلم قرار دیدیا
ٹائیگر شروف کی گن پتھ باکس آفس پر فلاپ، ناقدین نے موجودہ دور کی بدترین فلم قرار دیدیا

بالی ووڈ اداکار ٹائیگر شروف کی فلم گن پتھ باکس آفس پر فلاپ ثابت ہوئی جسے ناقدین نے موجودہ دور کی بد ترین فلم قرار دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ٹائیگر شروف، امیتابھ بچن اور کریتی سینون کی فلم گن پتھ باکس آفس پر فلاپ رہی جس نے پہلے روز ڈھائی کروڑ کا بزنس کیا، دوسرے دن سوا دو کروڑ کمائے اور آئندہ آنے والے دنوں میں فلم کی کمائی مزید کم ہونے کا خدشہ ہے۔

ہالی ووڈ شخصیات کا امریکی صدر کو خط، اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ بندی کا مطالبہ

دوسری جانب ناقدین اور بالی ووڈ تجزیہ نگاروں نے فلم کو نشانے پر رکھ لیا ہے۔ تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ فلم میں ہیرو اور ہیروئن کی شخصیت کے علاوہ کچھ نہیں۔ فلم کا ولن سنجیدہ یا مزاحیہ نہیں بلکہ مضحکہ خیز ہے جبکہ گن پتھ کی کہانی کوئی سنجیدہ پیغام نہیں دیتی۔ 

ؔخیال رہے کہ معروف اداکار جیکی شروف کے بیٹے ٹائیگر شروف نے بالی ووڈ فلم انڈسٹری میں 2014 کی ہٹ فلم ہیرو پنتی کے ساتھ قدم رکھا اور متعدد اچھی فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے جن میں وار، باغی اور باغی 2 شامل ہیں۔

اداکار ٹائیگر شروف اپنے بہترین رقص، فائٹ اور اسٹنٹس کیلئے خاص شہرت رکھتے ہیں جس کی وجہ سے بالی ووڈ کے فین ٹائیگر شروف کی فلمیں دیکھنا پسند کرتے ہیں۔ ٹائیگر شروف کی زیادہ تر فلموں میں فائٹ، تھرل اور تجسس کو موضوع بنایا گیا ہے۔ 

Related Posts