اسرائیل عربوں کی زمین پر 80 سال سے قابض ہے، اسد الدین اویسی

مقبول خبریں

کالمز

zia
امریکا کا یومِ قیامت طیارہ حرکت میں آگیا۔ دنیا پر خوف طاری
Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

 آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے صدر اسد الدین اویسی نے کہا ہے کہ اسرائیل 80 سال سے فلسطینی سرزمین پر قابض ہے۔
ہندوستان ٹائمز کے مطابق اسد الدین اویسی نے گاندھی کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ میں اپنے ملک کے لوگوں کو بتانا چاہتا ہوں کہ گاندھی نے کہا تھا کہ فلسطین عربوں کی سرزمین ہے، جس طرح انگلستان انگریزوں کی سرزمین ہے اور فرانس فرانسیسیوں کی سرزمین ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہندوستان نے ہمیشہ فلسطینی عوام کی حمایت کی ہے، ہم نے ہمیشہ محسوس کیا کہ فلسطینیوں کا اپنا ایک آزاد ملک ہونا چاہئے۔
اس سے پہلے اسد الدین اویسی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر ایک پوسٹ میں مسجد اقصیٰ کی تصویر شئیر کی تھی اور لکھا تھا کہ ہینڈس آف غزہ، فلسطین زندہ باد، تشدد مردہ باد، مسجد اقصیٰ آباد رہے۔
اس سے قبل نیوز ایجنسی اے این آئی سے بات کرتے ہوئے اسد الدین اویسی نے کہا کہ 21 لاکھ کی آبادی والے شہر کے 10 لاکھ غریب لوگ بے گھر ہو چکے ہیں اور دنیا خاموش ہے۔
انہوں نے کہا کہ آپ کو اسرائیلی قبضہ نظر نہیں آتا، آپ کو مظالم نظر نہیں آتے۔ اسد الدین اویسی نے سابق وزیر اعظم اٹل بہاری واجپائی کا ایک پرانا ویڈیو بھی شیئر کیا، جس میں انہوں نے مسئلہ فلسطین کے حق میں بات کی تھی۔
ویڈیو شیئر کرتے ہوئے اسد الدین اویسی نے کہا کہ بی جے پی کے ایک آنجہانی لیڈر نے ایک بار فلسطین کے بارے میں کہا تھا کہ عربوں کی سرزمین پر قبضہ کر لیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہم نے فلسطین کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لئے ڈاک ٹکٹ جاری کیا تھا، جب کانگریس اقتدار میں آئی تو اسے بدل دیا گیا۔

Related Posts