ایشیائی ممالک میں کرپٹو کرنسی کی مقبولیت میں تیزی سے اضافہ

مقبول خبریں

کالمز

zia
امریکا کا یومِ قیامت طیارہ حرکت میں آگیا۔ دنیا پر خوف طاری
Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

دنیا بھر میں ڈیجیٹل کرنسی کرپٹو کی مقبولیت میں روز بہ روز اضافہ ہورہا ہے۔

حال ہی میں ایک رپورٹ شائع ہوئی ہے جس میں یہ بتایا گیا کہ ایشیائی ممالک میں کرپٹو کرنسی تیزی سے ترقی کررہی ہے، جن میں جاپان، چین، کوریا، بھارت، ویتنام اور ملائیشیا سر فہرست ہیں جبکہ دیگر ممالک میں انڈونیشیا، پاکستان، فلپائن اور تھائی لینڈ شامل ہیں۔

صارفین میں کرپٹو کرنسی کی مقبولیت کی بڑی وجہ دیگر پلیٹ فارم پر دھوکہ دہی بتائی جارہی ہے۔

کرپٹو کرنسی میں سرمایہ کاری کا جھانسہ دینے والا گروہ گرفتار

اس سے قبل بھی کرپٹو کرنسی کے حوالے سے ایک رپورٹ شائع ہوئی تھی جس میں بتایا گیا تھا کہ مشرق وسطیٰ اور شمالی افریقہ کی مارکیٹوں میں کرپٹو کرنسی کی مقبولیت روز بہ روز بڑھ رہی ہے، اس خطے میں رواں سال 48 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

اسرائیل نے حماس کے کرپٹو کرنسی اکاؤنٹس سے رقم سرکاری خزانے میں منتقل کرلی

جولائی 2021 سے جون 2022 کے دوران اِس خطے کی مارکیٹوں میں کرپٹو کرنسی کے ذریعے سے لین دین کیا گیا جس سے پتہ چلتا ہے کہ یہاں پر کرپٹو رنسی کو اپنانے کی شرح تیزی سے بڑھ رہی ہے۔

لاطینی امریکہ کرپٹو کرنسی کو اپنانے والے ممالک میں 40 فیصد ترقی کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے جبکہ شمالی امریکہ 36 فیصد ترقی کے ساتھ تیسرے نمبر پر اور اُس کے بعد وسطی اور جنوبی ایشیا کے ممالک آتے ہیں جہاں پر 35 فیصد ترقی ہوئی ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ مشرق وسطیٰ اور شمالی افریقہ کے جن ممالک میں کرپٹو کرنسی زیادہ مقبول ہوئی ہے اُن میں ترکیہ اور مصر سرِ فہرست ہیں۔

Related Posts