’مجھے پاکستانی مت کہو‘ وقار یونس نے پاک آسٹریلیا میچ کے بعد ایسا بیان کیوں دیا؟

مقبول خبریں

کالمز

zia
امریکا کا یومِ قیامت طیارہ حرکت میں آگیا۔ دنیا پر خوف طاری
Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

آئی سی سی ون ڈے ورلڈ کپ میں پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان جمعہ کو ہونے والے میچ کے بعد سابق پاکستانی کپتان وقار یونس کے بیان ‘مجھے پاکستانی مت کہو’ نے سب کو حیران کردیا۔

سابق پاکستانی کپتان ورلڈ کپ کے لیے آفیشل براڈ کاسٹرز کے ساتھ منسلک ہیں، اس کے علاوہ وہ ورلڈ کپ کمنٹری پینل میں بھی شامل ہیں۔

وقار یونس نے آفیشل براڈ کاسٹرز کے پوسٹ میچ شو میں سابق آسٹریلوی کرکٹر شین واٹسن اور سابق کپتان ایرون فنچ کے ساتھ تبصرہ کیا۔

تبصرہ کرتے ہوئے وقار یونس نے کہا کہ ‘میں آدھا آسٹریلین ہوں مجھے صرف پاکستانی مت پکارو’۔

خیال رہے کہ وقار یونس کی اہلیہ ڈاکٹر فریال آسٹریلین شہری ہیں اوروہ فیملی کے ہمراہ عرصہ دراز سے سڈنی میں مقیم ہیں۔

وقار یونس کا تبصرہ سوشل میڈیا پر وائرل ہورہا ہے جس پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے سابق کپتان کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔

واضح رہے کہ آسٹریلیا نے ورلڈکپ کے 18ویں میچ میں پاکستان کو 62 رنز سے شکست دی۔

Related Posts