غزہ میں اسرائیلی بمباری سے ہر 15 منٹ میں 1 بچہ شہید ہوجاتا ہے۔ رپورٹ

مقبول خبریں

کالمز

zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

مقبوضہ فلسطین: بچوں کی فلاح وبہبود کیلئے سرگرمِ عمل تنظیم ”سیو دی چلڈرن“ کا کہنا ہے کہ اسرائیلی بمباری سے ہر 15 منٹ میں 1 بچہ شہید ہوجاتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق  ”سیودی چلڈرن“ کا اپنی حالیہ رپورٹ میں کہنا ہے کہ غزہ پر اسرائیلی فضائی حملوں میں ہر 15 منٹ 1 بچے کی جان لے لیتے ہیں۔ خوراک اور پانی کی قلت کے باعث بچوں کو شدید بھوک اور پیاس کا بھی سامنا ہے۔

اسرائیل کی پشت پناہی، جو بائیڈن کے خلاف امریکا سے بھی آوازیں بلند ہونے لگیں

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ”سیو دی چلڈرن“ کا کہنا ہے کہ غزہ میں فوری طور پر جنگ بندی ہونی چاہئے کیونکہ معصوم بچے اس جنگ کا ایندھن بن چکے ہیں۔ غزہ میں اسرائیلی حملوں اور ناکہ بندی سے سب سے زیادہ نقصان بچوں کا ہوا۔

”سیو دی چلڈرن“ کا کہنا ہے کہ بچوں کا اسرائیل اور فلسطین کی جنگ یا نظریات سے کوئی تعلق نہیں۔ غزہ پر 11 روز کے فضائی حملوں سے 1000 سے زائد بچوں کی شہادتوں کی تصدیق ہوئی جبکہ اصل تعداد اس سے کہیں زیادہ ہوسکتی ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اسرائیلی بمباری سے جتنی شہادتیں ہوئیں، ان میں ایک تہائی سے زائد بچے شہید ہوئے۔ ہر 15 منٹ میں ایک بچہ شہید ہوجاتا ہے۔ راکٹس اور میزائلوں کے سامنے خوفزدہ بچوں تک عالمی برادری کی امداد بھی نہیں پہنچنے دی جارہی۔

Related Posts