اسلام آباد ہائیکورٹ، نواز شریف کی حفاظتی ضمانت کی درخواستیں دائر

مقبول خبریں

کالمز

zia
امریکا کا یومِ قیامت طیارہ حرکت میں آگیا۔ دنیا پر خوف طاری
Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اسلام آباد ہائیکورٹ میں 2 کیسز میں سابق وزیر اعظم نواز شریف کی وطن واپسی سے قبل حفاظتی ضمانت کی درخواستیں دائر کردی گئی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ن لیگی قیادت نے نواز شریف کی حفاظتی ضمانت کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواستیں دائر کیں۔ نواز شریف کی درخواستوں پر عدالت کی جانب سے کوئی اعتراض عائد نہیں کیا گیا۔

نوازشریف عوام کو مشکلات سے نکلنے کا حل بتانے کیلئے آ رہے ہیں۔مریم نواز

درخواستوں میں نواز شریف نے عدالت سے استدعا کرتے ہوئے کہا کہ کیسز کا سامنا کرنے کیلئے سرنڈر کرنا چاہتا ہوں، عدالت تک پہنچنے سے قبل پولیس کو گرفتاری سے روک دیا جائے۔ واضح رہے کہ نواز شریف 21 اکتوبر کو وطن واپس آئیں گے۔

رجسٹرار آفس کی جانب سے درخواستوں پر اعتراض کی بجائے نمبر لگا دئیے گئے جو بالترتیب 3333/2023 اور 3334/2023 ہیں۔ بعض میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ آج ہی بینچ تشکیل دے کر درخواستوں کی سماعت کرے گی۔

سابق وزیر اعظم نواز شریف کو العزیزیہ ریفرنس میں 7سال قید جبکہ ایون فیلڈ میں 10سال کی سزائیں سنائی گئیں۔ ہائیکورٹ نے نواز شریف کی اپیلوں کو عدم پیشی کی بنیاد پر خارج کردیا تھا۔ عدالت نے نواز شریف کو اشتہاری بھی قرار دیا۔ 

آج سے 6 روز قبل ن لیگ کی سینئر نائب صدر مریم نواز نے کہا کہ نواز شریف عوام کو مشکلات سے نکلنے کا حل بتانے کیلئے آرہے ہیں۔ عوام پریشان ہیں، یہی نواز شریف کی وطن واپسی کی وجہ ہے۔

سینئر مرکزی رہنما مریم نواز نے این اے 128 اور این اے 129 کی یونین کونسلز کے چیئرمین، کونسلرز اور کارکنان سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی ترقی یقینی ہے کیونکہ نواز شریف وطن واپس آرہے ہیں۔

 

Related Posts