شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ حنا خواجہ بیات نے مظلوم فلسطینیوں کے حق میں اپنی آواز بلند کردی۔
اداکارہ حنا خواجہ بیات نے فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر فلسطین پر ڈھائے جانے والے ظلم و ستم سے متعلق ایک پوسٹ شیئر کی۔
حنا خواجہ کی شیئر کی گئی پوسٹ میں درج تھا کہ 75 سال سے پڑھایا اور بتایا جاتا رہا کہ فلسطین پر یہودیوں کا قبضہ ہے، باقی اسلامی ممالک آزاد ہیں لیکن اب پتا چلا کہ صرف فلسطینی آزاد ہیں اور باقی اسلامی ممالک پر یہودیوں کا قبضہ ہے۔
اپنی اس پوسٹ کے کیپشن میں حنا خواجہ بیات نے قرآنی آیت بھی شیئر کی، ساتھ ہی دعا مانگتے ہوئے لکھا کہ اے اللہ ہم سب کے گناہوں کو معاف کردے۔
یاد رہے کہ فلسطین میں اسرائیل کی جانب سے بربریت کا سلسلہ جاری ہے، جس کے نتیجے میں اب تک شہید فلسطینیوں کی تعداد 2800 سے تجاوز کرگئی ہے۔