ایندھن کی عدم فراہمی: پی آئی اے کا فلائٹ آپریشن بری طرح متاثر، ہزاروں مسافر پریشان

مقبول خبریں

کالمز

zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب
Munir-Ahmed-OPED-768x768-1-750x750
روسی کے قومی دن کی خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی: مالی بحران اور پی ایس او سے ایندھن نہ ملنے کی و جہ سے قومی ائرلائن کا فلائٹ آپریشن درہم برہم ہوگیا، جس سے ہزاروں مسافروں کو پریشانی کے ساتھ شدید ذہنی کوفت کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔

گزشتہ روز کراچی، لاہور اور اسلام آباد ایئر پورٹ پر اندرون و بیرون ملک جانے والی 3 پروازیں تاحال روانہ نہ ہوسکیں، مسافروں نے وفاقی حکومت سے پریشانی ختم کرنے کیلئے مداخلت کی اپیل کردی۔

کراچی سے دبئی جانے والی پرواز پی کے 213 چودہ گھنٹے تاخیر سے روانہ ہوئی، ایئر پورٹ پر موجود مسافروں کی جانب سے پرواز کی تاخیر پر شدید احتجاج کیا گیا۔

حکومت نے آئی ایم ایف کی شرط پر گیس 100 فیصد مہنگی کرنیکی تیاری کرلی

لاہور سے مدینہ کیلئے پرواز نمبر 747 گزشتہ 12 گھنٹے بعد بھی روانہ نہ ہوسکی، پرواز پی کے 747 کو دو بجے دوپہر ری شیڈول کیا گیا ہے، طیارے پر تعینات عملے کی ڈیوٹی ٹائمنگ بھی مقررہ وقت سے تجاوز کرگئی، پرواز آپریٹ ہونے کی صورت میں عملے کی عدم دستیابی کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔

دوسری جانب اسلام آباد سے کراچی کیلئے پرواز پی کے 309 گزشتہ شام 7 بجے سے تاحال روانہ نہ ہو سکی اور 13 گھنٹے سے تاخیر کا شکار ہے، پرواز کو ساڑھے 10 بجے ری شیڈول کیا گیا ہے۔

ادھر قومی ایئر لائنز کی کئی پروازیں منسوخ کردی گئی ہیں، اسلام آباد سے گلگت کے لیے پرواز پی کے 605 منسوخ ہوئی ہے، اسلام آباد سے کوئٹہ کے لیے پرواز پی کے 325 بھی منسوخ کردی گئی ہے۔

Related Posts