پاکستان اور چین کی لازوال دوستی ہر موقعے پر ثابت قد م رہی ہے۔نگران وزیر اعظم

مقبول خبریں

کالمز

zia
امریکا کا "یومِ قیامت طیارہ" حرکت میں آگیا۔ دنیا پر خوف طاری
Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

انوار الحق کاکڑ
انوار الحق کاکڑ

بیجنگ: نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا ہے کہ پاکستان اور چین کی لازوال دوستی ہر موقعے پر ثابت قدم رہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ نے چین کے تھنک ٹینک اور اسکالرز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور چین کی دوستی لازوال ہے جو ہر موقعے پر ثابت قدم نظر آئی جبکہ پاکستان کیلئے چین سے برادرانہ تعلقات سے زیادہ کوئی اور رشتہ اہم نہیں۔

گفتگو کے دوران نگران وزیر اعظم نے کہا کہ پاک چین دوطرفہ تعلقات کو پاکستان میں قومی اتفاقِ رائے حاصل ہے۔ پاکستان کسی کو بھی پاک چین دو طرفہ تعلقات اور گہرے دوستانہ تعلقات کو متاثر کرنے کی اجازت نہیں دے گا جبکہ سی پیک ایک اسٹرٹیجک منصوبہ ہے۔

 نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا کہ پاک چین اقتصادی راہداری (سی پیک) منصوبہ پاک چین اسٹرٹیجک تعاون کا مظہر اور دونوں ممالک کے بڑھتے ہوئے اقتصادی و تجارتی تعلقات کی علامت ہے۔ سی پیک ایک انقلابی منصوبہ ہے جو پائیدا ر ترقی کے قومی ایجنڈے کو آگے بڑھا رہا ہے۔

وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ کاکہنا تھا کہ سی پیک کو افغانستان تک وسعت دینے سے خطے میں ترقی کی راہ ہموار ہوگی۔ سی پیک کے ذریعے نیشنل گرڈ میں 8000 میگا واٹ بجلی شامل کی گئی۔ ہم دونوں ممالک کیلئے گوادر کو علاقائی روابط کا مرکز بنادینا چاہتے ہیں۔

Related Posts