کرکٹ کو باقاعدہ طور پر اولمپکس میں شامل کرلیا گیا

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کرکٹ کو بھی دیگر گیمز کی طرح باقاعدہ طور پر اولمپکس میں شامل کرنے کی منظوری دے دی گئی۔

انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی (آئی او سی) کے ممبئی میں ہونے والے سیشن میں کرکٹ کو لاس اینجلس اولمپکس میں شامل کرنے کی منظوری دی گئی۔ آرگنائزنگ کمیٹی نے اولمپک گیمز لاس اینجلس میں پانچ کھیلوں کو شامل کرنے کی تجویز دی، آئی او سی سیشن میں تجویز کو منظور کرلیا گیا ہے۔

انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی کے سیشن میں کرکٹ کے علاوہ بیس بال، سافٹ بال، فلیگ فٹبال، لاکروس اور اسکواش کو بھی اولمپک 2028 کا حصہ بنانے کی منظوری دی گئی۔ آئی او سی کے مطابق لاس اینجلس اولمپک گیمز 2028 میں کرکٹ ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں کھیلا جائے گا۔

بھارت کیخلاف میچ میں پاکستان کی شکست، اسرائیل کا جشن

کرکٹ کی اولمپک گیمز میں شمولیت پر آئی سی سی چیئرمین گریگ بارکلے نے کہا کہ لاس اینجلس اولپمکس گیمز میں کرکٹ کی باقاعدہ شمولیت کے اعلان پر پرجوش ہیں، کرکٹ سمیت باقی شامل ہونے والے اولمپک کھیل کھلاڑیوں اورفینز کے لیے اچھے ہوں گے۔

گریگ بارکلے کا کہنا تھا کہ انٹرنینشل اولمپک کمیٹی اور ایل اے 28 کی سپورٹ آئی او سی کا ہمارے ادارے کی ورلڈکلاس ایونٹ پیش کرنےکی صلاحیتوں پر یقین کا شکریہ اداکرتا ہوں، یہ ابھی شروعات ہیں اور ہمیں اس سفر کا شدت سے انتظار ہے۔

Related Posts