اسلام آباد: سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کو جلسے کی اجازت نہیں مل سکی جبکہ انتخابات میں دھاندلی کی تیاری کی جارہی ہے۔
تفصیلات کے مطابق رہنما پی ٹی آئی اسد قیصر نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ عام انتخابات میں سیاسی انجینئرنگ اور دھاندلی کی تیاری کی جارہی ہے۔ تحریکِ انصاف کو جلسوں کی اجازت نہیں مل رہی۔
قوم کو اپنے درست محسن کا انتخاب کرنا ہوگا، مستقبل سنوارنے کا وقت آگیا۔حمزہ شہباز
رہنما پی ٹی آئی اسد قیصر نے کہا کہ ن لیگ سمیت باقی سیاسی جماعتوں کے جلسہ کرنے پر کوئی پابندی نہیں۔ اس معاملے پر الیکشن کمیشن کی خاموشی سے ملک میں مزید انتشار اور بد امنی پھیلے گی۔
خیال رہے کہ پیپلز پارٹی اور ن لیگ کے ملک کے مختلف شہروں میں جلسے جاری ہیں۔ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے رواں برس کے دوران ہی عام انتخابات کے انعقاد کا اعلان کیا ہے تاہم اس دوران پی ٹی آئی کا کوئی جلسہ نہ ہوسکا۔
اسد قیصر کے بیان کے مطابق پی ٹی آئی کو جلسے کی اجازت نہ دینا انتخابات کے انعقاد سے قبل دھاندلی اور پولیٹیکل انجینئرنگ کا شاخسانہ ہے۔ تاحال اسد قیصر کے بیان پر الیکشن کمیشن کی جانب سے کوئی ردِ عمل سامنے نہیں آیا۔