قوم کو اپنے درست محسن کا انتخاب کرنا ہوگا، مستقبل سنوارنے کا وقت آگیا۔حمزہ شہباز

مقبول خبریں

کالمز

zia
امریکا کا یومِ قیامت طیارہ حرکت میں آگیا۔ دنیا پر خوف طاری
Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

قصور: سابق وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز شریف نے کہا ہے کہ قوم کو اپنے درست محسن کا انتخاب کرنا ہوگا، وقت آگیا ہے کہ ہم پاکستان کے مستقبل کا فیصلہ کریں اور اسے سنواریں۔

تفصیلات کے مطابق قصور میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے کہا کہ 21 اکتوبر کو نواز شیرف ملک کو معاشی مسائل سے نکالنے کیلئے روڈ میپ دیں گے، یہاں وہ بزرگ بھی ہیں جو پاکستان بنتے ہوئے دیکھ چکے ہیں۔

کیا نواز شریف کو پاکستان واپسی پر جیل ہوسکتی ہے؟

خطاب کے دوران حمزہ شہباز نے کہا کہ بھارت سے لاکھوں مہاجرین پاکستان پہنچے، ماؤں، بیٹیوں اور جوانوں کی قربانیاں ہیں۔ آج ہم پاکستان کے مستقبل کا فیصلہ کریں گے، ملک بنے ہوئے 75 سال ہوگئے، شاید یہ فیصلہ کن موڑ ہے جہاں غلطی کی کوئی گنجائش نہیں۔

سابق وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ قوم کو اپنے درست محسن کا انتخاب کرنا ہوگا۔ ملک کے نوجوان بے روزگار ہوچکے ہیں، بجلی کے بھاری بلوں سے گھروں میں قیامت برپا ہے۔ اشیائے خوردونوش کی قیمتیں آسمان چھو رہی ہیں۔ پاکستان ایٹمی قوت ہے۔

حمزہ شہباز نے کہا کہ عمران خان کہتے تھے خودکشی کر لوں گا، آئی ایم ایف کے پاس نہیں جانا لیکن انہوں نے خودکشی نہیں کی، عوام مجبور کردئیے گئے۔ پی ٹی آئی نے آئی ایم ایف سے طے شدہ شرائط کی خلاف ورزی کی۔ اگر ہم معاہدہ نہ کرتے تو ملک دیوالیہ ہوسکتا تھا۔

 

Related Posts