الفاظ درد بیان کرسکتے تو کتنے ہی استعمال کرلیتی۔کنول شوذب کا والد کی برسی پر بیان

مقبول خبریں

کالمز

zia
امریکا کا "یومِ قیامت طیارہ" حرکت میں آگیا۔ دنیا پر خوف طاری
Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سرگودھا: تحریکِ انصاف کی سابق رکنِ اسمبلی کنول شوذب نے اپنے والد کی برسی پر دکھ بھرا بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر الفاظ درد بیان کرسکتے تو کتنے ہی استعمال کرلیتی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (سابق ٹوئٹر) پر اپنے پیغام میں صدر ویمن ونگ پی ٹی آئی کنول شوذب نے اپنے والد کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آج 12اکتوبر 2017 بروز جمعرات کو بوقت 3 بج کر 10 منٹ پر آپ اِس جہانِ فانی سے چلے گئے۔

نوازشریف عوام کو مشکلات سے نکلنے کا حل بتانے کیلئے آ رہے ہیں۔مریم نواز

ایکس (سابق ٹویٹر) پیغام میں کنول شوذب نے کہا کہ اگر الفاظ درد بیان کرسکتے تو میں نہ جانے کتنے ہی استعمال کر لیتی، بس اتنا کہنا ہے کہ آپ سب کو بتاتے تھے  کہ میری یہ بیٹی میرے بغیر نہیں رہتی۔ مت پوچھیں کہ 6 سال کس طرح گزر گئے۔

سابق رکنِ اسمبلی کنول شوذب نے کہا کہ لوگ کہتے ہیں کہ وقت بڑا مرہم ہے مگر مجھ پر یہ مرہم اثر نہیں کرتا۔ اللہ تعالیٰ آپ کی قبر کو جنت کا باغ بنائے اور روزِ محشر تک آپ کی خوب مہمان نوازی فرمائے۔

https://twitter.com/KanwalMna/status/1712411918236029243

کنول شوذب نے اپنے والد کے حق میں دعا کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ بروزِ قیامت آپ کے حساب کی سختیاں معاف فرمائے اور آپ کو اپنے برگزیدہ بندوں کے ساتھ ان جنتوں میں داخل کردے جن کے نیچے نہریں بہتی ہیں۔ 

Related Posts