نوازشریف عوام کو مشکلات سے نکلنے کا حل بتانے کیلئے آ رہے ہیں۔مریم نواز

مقبول خبریں

کالمز

zia
امریکا کا "یومِ قیامت طیارہ" حرکت میں آگیا۔ دنیا پر خوف طاری
Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

لاہور: مسلم لیگ (ن) کی سینئر نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ نواز شریف عوام کو مشکلات سے نکلنے کا حل بتانے کیلئے آرہے ہیں۔ عوام پریشان ہیں، یہی نواز شریف کی وطن واپسی کی وجہ ہے۔

تفصیلا ت کے مطابق مسلم لیگ(ن) کی سینئر مرکزی رہنما مریم نواز نے این اے 128 اور این اے 129 کی یونین کونسلز کے چیئرمین، کونسلرز اور کارکنان سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی ترقی یقینی ہے کیونکہ نواز شریف وطن واپس آرہے ہیں۔

انتخابات کے منصفانہ انعقاد کیلئے ضابطہ اخلاق پر سختی سے عمل کرینگے۔الیکشن کمیشن

گفتگو کے دوران مریم نواز نے کہا کہ نوجوان، مزدور اور دیہاڑی دار بے روزگار ہوچکے ہیں، اس لیے ن لیگ کے قائد واپس آرہے ہیں اور مشکلات سے کیسے نکلنا ہے، یہ حل بتانے کیلئے ہمارا قائد نواز شریف آرہا ہے۔ دہشت گردی لوٹ آئی، اس لیے وطن واپس آرہا ہے۔

سابق وزیر اعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے کہا کہ نوجوانوں کو روزگار دینے والا رہنما وطن واپس آئے گا۔ غریب کو سستا آٹا، سستی چینی، سستا گھی اور سستی روٹی ن لیگی حکومت میں ہی مہیا ہوئی۔ نواز شریف ہی غریبوں کا ساتھی اور ہمدرد رہنما ہے۔

ن لیگی رہنما مریم نواز نے کہا کہ سارے تجربے فیل ہو گئے تاہم ایک ہی تجربہ کامیاب رہا جو نواز شریف ہے۔ نواز شریف قوم کو اچھے دن لا کر دکھائے گا۔ ہم نے ایٹمی دھماکے کرکے ملکی دفاع ناقابلِ تسخیر بنا دیا تھا۔ 2024 سے 2029 کے 5 سالوں میں ملک کو معاشی طور پر ناقابلِ تسخیر بنایا جائے گا۔ 

 

Related Posts