کراچی کے علاقے شاہ فیصل کالونی میں زیر تعمیر عمارت گر جانے کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق ہو گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق شاہ فیصل کالونی میں زیر تعمیر عمارت گرنے کے نتیجے میں 3 افراد ملبے تلے دب کر جاں بحق ہو گئے۔ واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔
Allah Rahem ????
Building in #Karachi area Shah Faisal Colony collapsed resulting many people affected. Prayers for the innocents ???? pic.twitter.com/nBKYgegGo6
— Hassan Butt (@IHassanButt) October 11, 2023
عمارت گرنے کی اطلاع ملنے کے بعد ریسکیو اہلکار جائے وقوعہ پر پہنچے اور ملبے تلے دبے ہوئے افراد کو نکالنے کا کام شروع کیا گیا۔ ابتدائی طور پر 2 افراد جاں بحق ہوئے تھے تاہم ملبے سے ایک اور لاش نکال لی گئی۔
شکارپور میں پولیس چوکی پر حملہ، ڈاکوؤں نے ایس ایچ او سمیت تمام اہلکاروں کو اغوا کرلیا
جاں بحق ہونے والوں میں ایک راہگیر ریڑھی بان اور 2 مزدور شامل ہیں۔ واقعے کی ویڈیو میں ریسکیو اہلکاروں کے علاوہ عوام کے جمِ غفیر کو بھی گرجانے والے عمارت کے ملبے کے اردگرد موجود دیکھا جاسکتا ہے۔
علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ واقعے کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔ ریسکیو اہلکاروں کی جانب سے ملبے کو ہٹانے کا کام جاری ہے۔ ملبے تلے مزید افراد دبے ہوسکتے ہیں جس سے جانی نقصان میں اضافے کا خدشہ ہے۔
خیال رہے کہ اس سے قبل کراچی کے علاقے سرجانی ٹاؤن میں عمارت گر جانے کے باعث ایک مزدور جاں بحق جبکہ متعدد افراد ملبے تلے دب گئے تھے۔ عمارت گرنے کا یہ واقعہ اگست کے دوران پیش آیا۔