صداقت عباسی نے پی ٹی آئی چھوڑ دی، عمران خان 9مئی واقعات کے ذمہ دار قرار

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اسلام آباد: پی ٹی آئی رہنما صداقت علی عباسی نے تحریکِ انصاف چھوڑنے کا اعلان کرتے ہوئے سابق وزیر اعظم عمران خان کو 9مئی واقعات کا ذمہ دار قرار دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی پروگرام کے دوران گفتگو کرتے ہوئے صداقت عباسی نے کہا کہ 9 مئی کے واقعات چیئرمین پی ٹی آئی کی ذہن سازی کا نتیجہ تھے۔ عمران خان کی گرفتاری سے 5روز قبل 4مئی کو جی ایچ کیو ریلی کا فیصلہ ہوا۔

تحریکِ عدم اعتماد کے بعد ن لیگ کو حکومت نہیں بنانی چاہئے تھی۔ شاہد خاقان عباسی

گفتگو کے دوران صداقت عباسی نے کہا کہ فیصلہ ہوا کہ اگر عمران خان گرفتار ہوتے ہیں تو جی ایچ کیو اور آئی ایس آئی آفسز پر حملہ کرنا ہے۔چیئرمین پی ٹی آئی نے واضح کردیا تھا کہ ان کی لڑائی اسٹیبلشمنٹ سے ہے۔ 6مئی کی ریلی کا بھی یہی مقصد تھا۔

پی ٹی آئی رہنما صداقت عباسی نے کہا کہ 9 مئی واقعات کے بعد میں ایک مہینے تک دوست کے گھر میں روپوش تھا، پھر اہلِ خانہ کے ہمراہ خاموشی کے ساتھ گلگت پہنچ گیا۔ آئندہ سیاست میں حصہ نہیں لوں گا۔ تحریکِ انصاف سے علیحدگی کا اعلان کرتا ہوں۔

خیال رہے کہ حال ہی میں تحریکِ انصاف دور میں عمران خان کے سابق معاونِ خصوصی عثمان ڈار نے بھی نجی ٹی وی انٹرویو کے دوران کہا کہ 9مئی واقعات کے ذمہ دار عمران خان تھے۔ پی ٹی آئی اور سیاست چھوڑنے کا اعلان بھی کیا۔ 

Related Posts