خفیہ بیٹی کی خبریں؟ ودیا بالن نے راز سے پردہ ہٹادیا

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

خفیہ بیٹی کی خبریں؟ ودیا بالن نے راز سے پردہ ہٹادیا
خفیہ بیٹی کی خبریں؟ ودیا بالن نے راز سے پردہ ہٹادیا

ممبئی: بالی ووڈ کی معروف اداکارہ ودیا بالن نے ’خفیہ بیٹی‘کی خبریں سامنے آنے پر حقیقت سے پردہ ہٹادیا۔

بھارتی میڈیا کا اس حوالے سے کہنا ہے بھارتی اداکارہ ودیا بالن کی خفیہ بیٹی کی افواہوں کا اس وقت آغاز ہوا جب ایئرپورٹ پر ان کی ایک بچی کے ساتھ ویڈیو وائرل ہوئی تھی، تاہم اب ان خبروں پر اداکارہ کی جانب سے رد عمل سامنے آگیا ہے۔

موقع پر موجود پاپا رازی (فوٹو گرافر) نے ویڈیو کے کیپشن میں بچی کو ودیا بالن کی بیٹی کہا تھا، جس کے بعد مختلف قسم کی افواہیں پھیلنا شروع ہوگئیں تھیں۔

ودیا بالن سے جب اس بارے میں سوال کیا گیا تو انہوں نے اس حوالے سے وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ وہ میری بیٹی نہیں میں اس کی خالہ ہوں اور وہ بھانجی یعنی بہن کی بیٹی ہے۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ میری بہن کے جڑواں بچے ایرا اور روحان ہیں اور میرے ساتھ  ویڈیو میں جس بچی کو دیکھا گیا وہ ایرا تھی جسے سب نے میری بیٹی کہنا شروع کردیا ہے۔

یاد رہے کہ کام کے محاذ پر ودیا بالن کو آخری بار فلم ’نیت‘ میں دیکھا گیا تھا جس میں وہ جاسوس کا کردار ادا کرتے ہوئے نظر آئیں تھیں۔

Related Posts