پاک فوج کے خفیہ آپریشن میں 5 دہشتگرد ہلاک، میجر، حوالدار شہید

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاک فوج کے خفیہ آپریشن میں 5 دہشتگرد ہلاک، میجر، حوالدار شہید

راولپنڈی: پاک فوج نے خفیہ اطلاع پر آپریشن کے دوران 5 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا، جبکہ فائرنگ کے تبادلے میں میجر اور حوالدار شہید ہوگئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر ضلع ژوب کے علاقے سمبازہ میں کارروائی کی، آپریشن کے دوران سکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا، فائرنگ کے تبادلے میں 5 دہشت گرد وں کو جہنم واصل کردیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردوں کا بہادری و جوانمردی سے مقابلہ کرتے ہوئے میجر سید علی رضا شاہ اور حوالدار نثار احمد وطن عزیز پرقربان ہو گئے۔

دہشت گردوں کیخلاف جنگ میں شہادت کا رتبہ پانے والے 31 سالہ میجر علی رضا کا تعلق سرگودھا سے بتایا جارہا ہے، شہید میجر علی رضا دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کی قیادت کر رہے تھے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردوں کے خلاف دلیری سے لڑتے ہوئے حوالدار نثار احمد نے بھی جام شہادت نوش کیا، 38 سالہ شہید حوالدار نثار احمد کا تعلق وہاڑی سے تھا۔

اسرائیل فلسطین تنازع: کون سے ممالک حماس کی حمایت کرتے ہیں؟

آئی ایس پی آر کا اپنے جاری کردہ بیان میں کہنا ہے کہ پاکستان کی سکیورٹی فورسز ہمارے بہادر جوانوں کی مقروض ہیں، علاقے میں دہشت گردوں کے خاتمے کے لیے سرچ آپریشن کیا جارہا ہے۔

Related Posts