اسرائیل فلسطین جنگ کے اثرات، خام تیل کی قیمت میں 5 فیصد اضافہ ہوگیا

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اسرائیل فلسطین جنگ کے باعث پیر کو عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں 5 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

ایشیائی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں 4.7 فیصد تک اضافہ ہوگیا جبکہ دوران ٹریڈنگ برطانوی خام تیل برینٹ خام تیل کی قیمت 86.65 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی۔

اس کے علاوہ ڈبلیو ٹی آئی کی قیمت میں 4.5 فیصد اضافہ ہوا ہے اور ڈبلیو ٹی آئی کی فی بیرل قیمت88 ڈالر 39 سینٹ ہوگئی۔

اسرائیل فلسطین تنازع: کون سے ممالک حماس کی حمایت کرتے ہیں؟

واضح رہے کہ ہفتہ 7 اکتوبر کی صبح غزہ سے اسرائیل پر 7000 راکٹ فائر کیے گئے جس کے بعد فلسطین اور اسرائیل میں جنگ چھڑ گئی۔

فلسطینی مزاحمتی تحریک حماس کے اسرائیل پر زمین، سمندر اور فضا سے کیے گئے حملوں میں ایک افسر اور 50 صیہونی فوجیوں سمیت 700 سے زائد اسرائیلی ہلاک جب کہ 2200 سے زائد زخمی اور 100 سے زائد یرغمال بنالیے گئے۔

فلسطینی وزارت صحت کے مطابق اب تک اسرائیلی حملوں میں 78 خواتین اور 41 بچوں سمیت 413 فلسطینی شہید ہو گئے ہیں جب کہ 121 فلسطینی بچوں سمیت 2300 سے زائد زخمی ہوئے ہیں۔

امریکہ، برطانیہ، فرانس، آسٹریلیا اور جرمنی سمیت دیگر ممالک نے اسرائیل کے جوابی کارروائی کے حق کی حمایت کی ہے جبکہ دیگر ممالک جیسے قطر، ایران اور عراق حماس کی حمایت کررہے ہیں۔

حماس کی جانب سے اسرائیل پر کیے گئے حملے کی ایرانی حکمرانوں نے بھرپور حمایت کی اور عوام نے اسرائیل پر کیے گئے حملے کی خوشی میں سڑکوں پر جشن بھی منایا۔

اس کے علاوہ موجودہ صورتحال پر قطری وزارت خارجہ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ مظلوم فلسطینیوں کے حقوق کی مکمل خلاف ورزیوں کی وجہ سے جاری کشیدگی کا مکمل طور پر ذمہ دار اسرائیل ہے۔

Related Posts