پاک فوج کا خفیہ اطلاع پر کیچ میں آپریشن، 2دہشتگرد ہلاک

کالمز

zia
بربرا: پیرس کی شہزادی
"A Karachi Journalist's Heartfelt Plea to the Pakistan Army"
کراچی کے صحافی کی عسکری قیادت سے اپیل
zia-2-1
حریدیم کے ہاتھوں اسرائیل کا خاتمہ قریب!
پاک فوج کا خفیہ اطلاع پر کیچ میں آپریشن، 2دہشتگرد ہلاک
پاک فوج کا خفیہ اطلاع پر کیچ میں آپریشن، 2دہشتگرد ہلاک

راولپنڈی: پاک فوج کی جانب سے خفیہ اطلاع پر کیچ میں آپریشن کیا گیا،دو دہشت گرد وں کو جہنم واصل کردیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ سکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر ضلع کیچ کے علاقے زربر میں کارروائی کی، اس دوران فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔

فائرنگ کے تبادلے میں دو دہشتگرد ہلاک ہو گئے، ہلاک دہشت گردوں کے قبضہ سے بھاری مقدار میں آلات اور دھماکہ خیز مواد برآمد ہوا۔

آئی ایس پی آر کے جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ ہلاک دہشت گرد قانون نافذ کرنے والے اداروں کے خلاف دہشت گردی کی متعدد کارروائیوں میں سرگرم تھے، علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے۔

حماس کے اسرائیل پر ہزاروں راکٹ فائر، مجاہدین کی قابض فوج سے جھڑپیں، فلسطینیوں کا جشن

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق پاک فوج ملک میں امن کے دشمنوں کی کوششوں کو ناکام بنانے کے لیے پُرعزم ہیں۔

Related Posts