انجو سیاحتی مقام کافرستان پہنچ گئی

مقبول خبریں

کالمز

zia
امریکا کا یومِ قیامت طیارہ حرکت میں آگیا۔ دنیا پر خوف طاری
Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

 پاکستانی نوجوان کی محبت میں بھارت سے خیبرپختونخوا آکر شادی کرنے والی انجو اپنے شوہر کے ساتھ تفریحی کیلیے سیاحتی مقام کافرستان (کالاش، چترال) پہنچ گئی۔

بھارتی نژاد خاتون انجو اپنے شوہر نصر اللہ کے ساتھ سیاحتی مقام کالاش وادیوں کی سیر کیلئے وادی رمبور پہنچی اور کالاش قبیلے کے لوگوں سے ملاقات کی۔

معروف فٹبالر نیمار جونیئر کے ہاں ننھی پری کی آمد

انجو نے کالاش کا مقامی لباس زیب تن کیا اور مذہبی مقام چھارسو میں ثقافتی رقص بھی کیا۔

انجو نے کہا کہ کالاش وادیوں کے پہاڑوں نظاروں اور لوگوں میں ایک انسیت ہے، جن کی فطرت میں خاموشی رچی بسی ہے، کلاش کلچر بہت خوبصورت اور منفرد ہے۔

انہوں نے کہا کہ کلاش کلچر کو  دیکھ کر انہیں بہت اچھا لگا، کلاش وادیوں تک پہنچنے کیلئے راستے بہت خطرناک ہیں لہذا سڑکوں کی بلا تاخیر تعمیر ضروری ہے۔

Related Posts