کراچی میں پولیس کا سرچ آپریشن، 51 غیر قانونی افغان باشندے گرفتار

مقبول خبریں

کالمز

Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب
Munir-Ahmed-OPED-768x768-1-750x750
روسی کے قومی دن کی خوبصورت تقریب
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
اسرائیل امریکا گٹھ جوڑ: ریاستی دہشت گردی کا عالمی ایجنڈا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی: پولیس نے سہراب گوٹھ گنا منڈی میں سرچ آپریشن کے دوران 51 غیرقانونی آفغان باشندوں کو گرفتار کرلیا اور 10 مشتبہ موٹر سائیکلوں کو بھی قبضے میں لے لیا۔

غیرقانونی طورپرمقیم غیرملکیوں کے خلاف ملک بھرمیں آپریشن جاری ہے، کراچی میں ضلع ایسٹ پولیس نے سہراب گوٹھ گنا منڈی میں سرچ آپریشن کیا۔

کومبنگ آپریشن ایس پی سہراب گوٹھ ڈویژن عزیراحمد کی سربراہی میں جرائم پیشہ عناصرکی موجودگی وگرفتاریوں کے لیے کیا گیا، آپریشن میں لیڈیزپولیس جوانوں اور افسران سمیت بھاری نفری نے شرکت کی۔

یہ بھی پڑھیں:

نواز شریف دل کے عارضے میں ابھی بھی مبتلا، میڈیکل رپورٹ لاہور ہائیکورٹ میں جمع

آپریشن میں 200 سے زائد پولیس اہلکاروں نے گنا منڈی کا گھیراؤ کیا اور علاقے کے داخلی وخارجی راستوں کوسیل کرکے گھر گھر تلاشی لی گئی۔

ایس ایس پی ایسٹ عرفان بہادر کا کہنا تھا کہ آپریشن میں مشتبہ اشخاص کا کرمنل ریکارڈ اور بائیومیٹرک تصدیق کی گئی اور 51 غیر قانونی افغان باشندوں کو گرفتار کرلیا گیا۔

عرفان بہادر نے بتایا کہ آپریشن کے دوران 10 مشتبہ موٹر سائیکلوں کو بھی قبضہ میں لیا گیا ہے تاہم گرفتار ملزمان کی تصدیق کا عمل جاری ہے۔

دوسری جانب نگران وزیر اطلاعات مرتضیٰ سولنگی نے اپنے ایک بیان میں کہا ہےکہ غیر قانونی اور غیر ملکی افراد کے انخلا میں صرف 25 دن باقی ہیں، غیر قانونی مقیم غیر ملکیوں کو 31 اکتوبر تک پاکستان چھوڑنا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ غیر قانونی مقیم افراد کی گرفتاری اور ملک بدری یقینی بنائیں گے۔

واضح رہے کہ حکومت نے پاکستان میں غیر قانونی مقیم تمام غیر ملکیوں کو ملک بدر کرنے کا حتمی فیصلہ کیا ہے جس کے لیے انہیں حکومت کی جانب سے 31 اکتوبر کی ڈیڈلائن دی گئی ہے۔

اس ضمن میں پاکستان میں غیر قانونی طور پر مقیم افغان باشندوں کا انخلا شروع ہوگیا ہے، اس کے علاوہ مختلف علاقوں میں غیر قانونی طور پر قائم افغان بستیوں کو بھی گرایا جارہا ہے۔

Related Posts