ورلڈ کپ 2023، نیوز لینڈ نے افتتاحی میچ میں انگلینڈ کو 9وکٹوں سے شکست دیدی

مقبول خبریں

کالمز

zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب
Munir-Ahmed-OPED-768x768-1-750x750
روسی کے قومی دن کی خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ورلڈ کپ 2023، نیوز لینڈ نے افتتاحی میچ میں انگلینڈ کو 9وکٹوں سے شکست دیدی
ورلڈ کپ 2023، نیوز لینڈ نے افتتاحی میچ میں انگلینڈ کو 9وکٹوں سے شکست دیدی

آئی سی سی کرکٹ ون ڈے ورلڈکپ کے افتتاحی میچ میں نیوزی لینڈ نے ڈیون کونوے اور رویندرا کی شاندار سنچریوں کی بدولت دفاعی چیمپئن انگلینڈ کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 9 وکٹوں سے ہرا دیا۔

نیوزی لینڈ نے انگلینڈ کی جانب سے دیا گیا 283 رنز کا ہدف 37 ویں اوور میں با آسانی صرف ایک وکٹ کے نقصان پر حاصل کرلیا۔

ڈیون کونوے نے 121 گیندوں پر 152 رنز جبکہ نوجوان رچن رویندرا نے 96 گیندوں پر 123رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔ دونوں کے درمیان 273 رنز کی شاندار شراکت داری قائم ہوئی۔

اس سے قبل افتتاحی میچ میں نیوزی لینڈ نے انگلینڈ کے خلاف ٹاس جیت کر بولنگ کا فیصلہ کیا اور انگلینڈ کو بیٹنگ کی دعوت دی۔

احمد آباد کے نریندر مودی سٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں انگلینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50اوورز میں 9وکٹوں کے نقصان پر 282رنز اسکور کئے۔

نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے کپتان ٹام لیتھم کا ٹاس کے موقع پر کہنا تھا کہ وارم اپ میچ کے بعد اچھی تیاری کی ہے، کین ولیمسن صحت یاب ہورہے ہیں، وہ ایونٹ کے اگلے میچز میں ٹیم کو جوائن کرلیں گے۔

انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے کپتان جوز بٹلر کا کہنا تھا کہ ٹاس جیتتے تو ہم بھی پہلے باؤلنگ ہی کرتے، بین سٹوکس انجری کی وجہ سے آج کا میچ نہیں کھیلیں گے۔

واضح رہے کہ دونوں ٹیموں کے ون ڈے کے باہمی ریکارڈ پر نظر ڈالی جائے تو انگلش ٹیم کا پلڑا بھاری دکھائی دیتا ہے۔

مزید پڑھیں:عماد اور سرفراز کو ورلڈکپ کی ٹیم میں شامل ہونا چاہیے تھا، محمد عامر

دونوں ٹیموں کے درمیان 95 ون ڈے میچز کا انعقاد کیا گیا ہے، 45 میں انگلینڈ نے کامیابی حاصل کی جبکہ 44 میں بلیک کیپس نے میدان مارا، چار میچز بغیر نتیجہ اور دو میچ برابر رہے، ورلڈ کپ میں انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں دس بار آمنے سامنے آئیں اور دونوں نے پانچ، پانچ میچز جیتے ہیں۔

Related Posts