کراچی کو روڈ ٹو مکہ پراجیکٹ میں شامل کر لیا گیا

مقبول خبریں

کالمز

zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی کو روڈ ٹو مکہ پراجیکٹ میں شامل کر لیا گیا
کراچی کو روڈ ٹو مکہ پراجیکٹ میں شامل کر لیا گیا

اسلام آباد: وزیر مذہبی امور انیق احمد کا کہنا ہے کہ کراچی کو روڈ ٹو مکہ پراجیکٹ میں شامل کر لیا گیا، انہوں نے کہا کہ میرا دورہ سعودی عرب کامیاب رہا، پاکستانی حجاج کو پہلے سے بہتر سہولتیں فراہم کریں گے۔

سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی اور رابطہ عالم اسلامی کے ریجنل ڈائریکٹر سعد الحارثی سے وزیر مذہبی امور انیق احمد نے ملاقات کی، ملاقات کے موقع پر وزیر مذہبی امور کا کہنا تھا کہ حج انتظامات کے سلسلے میں بھرپور تعاون پر حکومتِ سعودی عرب کے دلی شکرگزار ہیں۔

سیکرٹری جنرل رابطہ عالم اسلامی ڈاکٹر عبد الکریم العیسی 15 نومبر کو سیرت میوزیم کا سنگ بنیاد رکھیں گے، رابطہ عالم اسلامی متحرک اور فعال کردار ادار کر رہی ہے۔ وزیر مذہبی امور کا کہنا تھا کہ اسلام آباد میں سیرت میوزیم کا قیام ایک انقلابی قدم ہے۔

نواف بن سعید المالکی نے ملاقات کے دوران کہا کہ آنے والے حج کے دوران حجاج کی سہولتوں میں مزید اضافہ ہو گا، دنیا بھر سے صرف 7 ممالک کو روڈ ٹو مکہ پراجیکٹ میں شامل کیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:عمرے کے سفر میں آپ کو مکہ مکرمہ کے دیگر کونسے مقامات دیکھنے چاہئیں؟

ریجنل ڈائریکٹر رابطہ عالم اسلامی سعد الحارثی نے اس موقع پر کہا کہ سیرت میوزیم 8 ہزار سکوائر میٹر رقبے پر تعمیر کیا جائے گا۔

Related Posts