کرکٹ ورلڈ کپ کا کیپٹنز ڈے، بابر اعظم خصوصی طیارے سے احمد آباد پہنچ گئے

مقبول خبریں

کالمز

zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب
Munir-Ahmed-OPED-768x768-1-750x750
روسی کے قومی دن کی خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

نئی دہلی: کرکٹ ورلڈ کپ کے کیپٹنز ڈے کیلئے قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم خصوصی طیارے سے بھارتی شہر احمد آباد پہنچے اور آئی سی سی کی تقریب میں شرکت کی۔

تفصیلات کے مطابق قومی ٹیم نے بھارتی شہر حیدر آباد میں ڈیرے ڈال لیے جہاں 6اکتوبر کو نیدر لینڈز کے خلاف پاکستان کا ورلڈ کپ کا پہلا میچ ہوگا۔ اسی شہر میں 10اکتوبر کو پاکستان اور سری لنکا کا میچ بھی کھیلا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں:

آسٹریلیا نے پاکستان کو 14رنز سے ہرا دیا

آئی سی سی ورلڈ کپ کل احمد آباد کرکٹ اسٹیڈیم سے شروع ہوگا۔ بابر اعظم حیدر آباد دکن سے احمد آباد کیپٹن ڈے کیلئے پہنچے ہیں جس کی تقریب میں افغانستان اور نیدر لینڈز کے کپتان اسٹیج پر آئے اور اظہارِ خیال بھی کیا۔

افغان ٹیم کے کپتان حشمت اللہ نے کہا کہ میں پرجوش ہوں، نروس نہیں، ہم ورلڈ کپ کا لطف اٹھائیں گے۔ سری لنکا اور بنگلہ دیش کے کپتانوں کو بھی ایک ساتھ اسٹیج پر بلا لیا گیا، دونوں نے ایک دوسرے کو حریف کی بجائے دوست قرار دیا۔

اسی طرح قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم اور بھارتی کپتان روہت شرما بھی ایک ساتھ اسٹیج پر پہنچے۔ بابر اعظم نے کہا کہ ہمیں ایسا نہیں لگا کہ ہم بھارت میں ہیں، بلکہ ایسا لگتا ہے کہ اپنے ہی ملک میں ہیں۔ شاندار استقبال کی توقع نہیں تھی۔

کپتان بابراعظم نے کہا کہ حیدر آباد میں بہت اچھا استقبال ہوا، ہم اپنا 100فیصد دینے کیلئے محنت کر رہے ہیں۔ روہت شرما نے کہا کہ بھارت کی قیادت میرے لیے قابلِ فخر ہے۔ ورلڈ کپ کرنے کیلئے جو ہم کرسکتے ہیں، کریں گے۔

Related Posts