عدالت نے سابق وزیر ڈاکٹر حامد اچکزئی کے وارنٹ گرفتاری جاری کردئیے

مقبول خبریں

کالمز

zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کوئٹہ: عدالت نے سابق صوبائی وزیرِ منصوبہ بندی و ترقی ڈاکٹر حامد اچکزئی کے وارنٹ گرفتاری جاری کردئیے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت ون کوئٹہ میں ڈاکٹر حامد اچکزئی کے خلاف مقدمات کی سماعت جج محمد جمشید نے کی۔ عدالت نے ڈاکٹر حامد اچکزئی کے علاوہ سابق ایڈمن کیو ڈی اے دلشاد خان کے بھی وارنٹ گرفتاری جاری کردئیے۔

یہ بھی پڑھیں:

اسد عمر اور عمران خان کی 2 بہنوں کی گرفتاری کی اجازت دینے کی استدعا

دونوں ملزمان کے قابلِ ضمانت وارنٹ عدالت میں مقدمات کی سماعت کیلئے عدم پیشی کے باعث جاری کیے گئے۔ عدالت نے ڈاکٹر حامد اچکزئی اور سابق ایڈمن کیو ڈی اے دلشاد خان کی گرفتاری اور 16اکتوبر تک عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا۔

ڈاکٹر حامد اچکزئی کا شمار خیبر پختونخوا کی ملی عوامی پارٹی کے مرکزی رہنماؤں میں کیا جاتا ہے۔ احتساب عدالت دلشاد خان سمیت دونوں ملزمان کے خلاف اختیارات کے ناجائز استعمال کے کیس کی سماعت کر رہی ہے۔

سابق صوبائی وزیر حامد اچکزئی قوم پرست رہنما عبدالصمد خان اچکزئی کے صاحبزادے ہیں جن کے دو بھائی بھی اہم سیاسی رہنما ہیں۔ محمد خان اچکزئی سابق گورنر بلوچستان رہ چکے ہیں  جبکہ محمد خان اچکزئی پختونخوا ملی عوامی پارٹی کے رہنما ہیں۔

عبدالمجید خان اچکزئی بھی ڈاکٹر حامد اچکزئی کے قریبی رشتہ دار ہیں اور 2002 سے 2007 تک رکنِ بلوچستان اسمبلی رہ چکنے کے بعد 2013 میں بھی پی بی 13 کے حلقے سے رکنِ اسمبلی منتخب ہوئے تھے۔ 

Related Posts