ڈالر کی قدر میں کمی کا سلسلہ جاری، نئی قیمت 285روپے تک گر گئی

مقبول خبریں

کالمز

zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستانی روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت میں کمی کا سلسلہ جاری ہے، امریکی ڈالر کی نئی قیمت 285روپے تک گر گئی۔

تفصیلات کے مطابق ڈالر مافیا کے خلاف کریک ڈاؤن سے روپے کی قدر مستحکم ہونے لگی۔ مسلسل 21ویں روز ڈالر کی قیمت میں تنزلی کا سلسلہ جاری ہے۔ آج کاروبار کے آغاز پر انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت 77 پیسے کم ہوگئی۔

یہ بھی پڑھیں: ستمبر، پاکستانی روپے نے دنیا بھر کی کرنسیاں پیچھے چھوڑ دیں

ڈالر کی نئی قیمت 284روپے 95 پیسے پر آگئی۔ تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ ڈالر کی اسمگلنگ روکنے اور کرنسی میں غیر قانونی سرمایہ کاری کی روک تھام کے نتیجے میں روپے کی قیمت مستحکم ہوئی جس کا سلسلہ جاری رہے گا۔

آج سے 2 روز قبل بھی پاکستانی روپے کی قدر میں بہتری دیکھی گئی، انٹربینک ٹریڈنگ میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں 97 پیسے کا اضافہ ہوا اور ڈالر اس سے گزشتہ روز کے 287.73 روپے کے مقابلے میں 286.76 روپے پر بند ہوا۔

تاہم فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان (ایف اے پی) کے مطابق اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی خرید و فروخت کی شرح بالترتیب 283.7 روپے اور 286.5 روپے رہی۔ یورو کی قیمت 3 روز قبل 302.44 روپے  کے مقابلے میں 46 پیسے بڑھ کر 302.90 روپے پر بند ہوئی۔

Related Posts