آسٹریلیا نے پاکستان کو ورلڈکپ کے وارم اپ میچ میں 14رنز سے شکست دے دی۔ پاکستان ٹیم 352رنز کے تعاقب میں 337رنز بنا سکی۔
حیدرآباد میں کھیلے گئے میچ میں کپتان بابراعظم کی 90رنز کی اننگز ٹیم کے کام نہ آئی جب کہ افتخاراحمد کے 83رنز اور محمدنواز کی ففٹی بھی کارکر ثابت نہ ہوئی۔
آسٹریلیا کی جانب سے مارنس لبوشین نے3وکٹیں حاصل کیں جب کہ پیٹ کمنز، ماورمچل مارش نے 2، 2وکٹیں کھلاڑیوں کو آو?ٹ کیا۔
بھارت میں آئی سی سی ورلڈ کپ سے قبل ہونے والے وارم اپ میچ میں آسٹریلیا نے پاکستان کو وارم اپ میچ میں جیت کے لیے 352 رنز کا ہدف دیا تھا۔
آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور پاکستان کو فیلڈنگ کی دعوت دی، مچل مارش اور ڈیوڈ وارنر نے 12.2 اوورز میں ٹیم کا 83 رنز کا جارحانہ آغاز فراہم کیا۔
اس موقع پر ڈیوڈ وارنر نصف سنچری سے دو رنز دوری پر 48 رنز کے انفرادی اسکور پر پویلین لوٹ گئے، پاکستان کو بریک تھرو دلانے والے بولر اسامہ میر تھے جن کی گیند پر کیچ کو کیچ حارث رؤف نے لیا۔
مزید پڑھیں:قومی ٹیم کا ایشیائی پچز پرورلڈکپ جیتنا بنتا ہے، شاہد آفریدی
اسامہ میر نے پاکستان کی جانب سے دو وکٹیں حاصل کیں جب کہ حارث رؤف، وسیم جونیئر، شاداب خان اور محمد نواز نے ایک ایک کھلاڑی کو چلتا کیا۔