ٹانک میں سیکیورٹی اداروں کا بڑا آپریشن، 10 خطرناک دہشت گرد ہلاک

مقبول خبریں

کالمز

zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب
Munir-Ahmed-OPED-768x768-1-750x750
روسی کے قومی دن کی خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

راولپنڈی: خیبر پختونخوا کے ضلع  ٹانک کے علاقے پیزو میں سکیورٹی فورسز کے خفیہ آپریشن میں 10 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سکیورٹی فورسز نے ضلع ٹانک میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر خفیہ آپریشن کیا، دوران آپریشن سکیورٹی فورسز اور دہشتگردوں میں شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس میں 10 دہشت گرد مارے گئے۔

یہ بھی پڑھیں:آئمہ بیگ نے خودکشی کی کوشش کیوں کی؟

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ہلاک دہشت گرد سکیورٹی فورسز کے خلاف متعدد دہشت گرد کارروائیوں، بھتہ خوری اور بے گناہ شہریوں کے قتل میں ملوث تھے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود کا بڑا ذخیرہ برآمد ہوا ہے۔

 آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ علاقہ مکینوں نے دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کو سراہا،سکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پر عزم ہیں۔

Related Posts