سابق کپتان شاہد آفریدی نے آئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ کے لیے بھارت میں موجود پاکستانی کرکٹ ٹیم کے حوالے سے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایشیائی پچز پر قومی ٹیم کا ورلڈکپ جیتنا بنتا ہے۔
شاہد آفرید ی نے سٹی اسٹیشن پر فلٹر پلانٹ کے افتتاح کے موقع پر میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ ورلڈکپ میں شاداب خان اور اسامہ میر کی کارکردگی اہم ہو گی۔
سابق آل راؤنڈرکے مطابق آسٹریلیا کے خلاف وارم اپ میچ میں گرین شرٹس کو کارکردگی دکھانا ہو گی۔ پہلے وارم اپ میچ میں جن کھلاڑیوں کو آرام کرایا گیا انھیں اب موقع ملنا چاہیے۔
شاہد آفریدی نے کہا کہ پاکستانی کرکٹ ٹیم ایشین وکٹوں پر عالمی کپ نہیں جیتے گی تو پھر کہاں جیتے گی۔ فخر زمان رنز اسکورکے گا، پرفارمنس دیکھانے کے لیے اس کے پاس پورا ورلڈ کپ ہے۔ ٹیم میں صرف زمان خان کی کمی ہے۔
مزید پڑھیں:وارم اپ میچ: آسٹریلیا نے پاکستان کو 352 رنز کا ہدف دیدیا
سابق کپتان نے بھارتی پچز کے حوالے سے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ پڑوسی ملک میں بیٹنگ کے لیے سازگار وکٹیں بنائی جاتی ہیں۔