نواز شریف 21اکتوبر کو امید کو یقین میں بدلنے کے راستے کا تعین کرینگے۔رانا ثناء اللہ

مقبول خبریں

کالمز

zia
امریکا کا یومِ قیامت طیارہ حرکت میں آگیا۔ دنیا پر خوف طاری
Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

وقت کی نزاکت
(فوٹو: آن لائن)

لاہور: سابق وزیرِ داخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ نواز شریف 21اکتوبر کو امید کو یقین میں بدلنے کے راستے کا تعین کریں گے، نہ وہ ڈیل کے تحت ملک سے باہر گئے، نہ وطن واپسی کسی ڈیل کے تحت ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق لاہور میں پریس کانفرنس کے دوران ن لیگی رہنما رانا ثناء اللہ نے کہا کہ پاکستان پر مشکل وقت آیا تو رہنمائی کیلئے نواز شریف سامنے آئے جبکہ ملک کو مشکلات سے نکالنے کیلئے آزمودہ لیڈر کی ضرورت ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

فواد چوہدری کی بریت کی درخواست پر دلائل طلب

پریس کانفرنس کے دوران رانا ثناء اللہ نے کہا کہ نواز شریف کا استقبال مینارِ پاکستان پر ہوگا جہاں سابق وزیر اعظم کا خطاب بھی ہوگا۔ لاہور نواز شریف اور ملک بھر سے وہاں نواز شریف کیلئے پہنچنے والے لوگوں کا میزبان شہر ہوگا۔

سابق وزیرِ داخلہ نے کہا کہ نواز شریف 21 اکتوبر کی شام کو لاہور پہنچیں گے جن کی حفاظتی ضمانت کیلئے تیاری مکمل ہے۔ نواز شریف سرینڈر کریں گے، وہ بے گناہ ہیں، اس لیے عدالت سے ریلیف ملے گا۔ نواز شریف نے پاکستان کو ایٹمی قوت بنایا۔

رانا ثناء اللہ نے کہا کہ نواز شریف نے پاکستان کو سرخرو کردیا۔ دنیا ایک طرف تھی کہ کوئی مسلمان ملک ایٹمی طاقت نہیں بن سکتا لیکن نواز شریف نے ایٹمی دھماکے کرکے پاکستان کو دنیا کی پہلی اسلامی ایٹمی قوت بنایا۔

انہوں نے کہا کہ اگر نئے پاکستان کا تجربہ نہ ہوتا تو ہم جی 20 کی فہرست میں شامل ہوتے اور سی پیک 2022 میں مکمل ہوتا۔ آج پاکستان معاشی تباہی کے دہانے پر ہے۔ ن لیگ اپنے بیانیے پر قائم ہے۔ پیپلز پارٹی ہمارے خلاف بات کرکے مخالف ووٹرز کو متوجہ کرنا چاہتی ہے۔

Related Posts