جامعہ عثمانیہ شیرشاہ میں تلاوت قرآن کا روح پرور مقابلہ

مقبول خبریں

کالمز

zia
امریکا کا یومِ قیامت طیارہ حرکت میں آگیا۔ دنیا پر خوف طاری
Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

جامعہ عثمانیہ شیرشاہ کے شعبہ تعلیم القرآن میں مسابقہ تلاوت بین الحفاظ اور 21 طلبہ کی تکمیل قرآن کریم کے موقع پر پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

مسابقہ بین الحفاظ میں 12 طلبہ نے حصہ لیا۔ تقریب میں پوزیشن ہولڈر طلبہ کو جامعہ عثمانیہ شیرشاہ کی جانب سے خصوصی انعامات سے نوازا گیا۔ حسن کارکردگی پر شعبہ تجوید و قرأت اور شعبہ قرآن کے 2 نگران اساتذہ کو جامعہ عثمانیہ شیرشاہ کی طرف سے عمرہ کرانے کا اعلان بھی کیا گیا۔

تقریب میں قرآن کریم کی تکمیل کے شرف سے فیضیاب ہونے والے 21 حفاظ  کو جامعہ عثمانیہ شیرشاہ کے مہتمم قاری محمد عثمان نے آخری سورتیں پڑھائیں۔ تقریب میں علمائے کرام، معززین علاقہ سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

یہ بھی پڑھیں:

جامعہ ابوبکر کے مہتمم مولانا ضیاء الرحمن کے قتل میں ملوث 4 ملزمان گرفتار

تقریب سے معروف عالم دین اور امہ ویلفیئر ٹرسٹ سندھ و بلوچستان کے نگران مولانا محمد یوسف رشید نے خطاب کیا۔ جامعہ عثمانیہ شیرشاہ کے ناظم اعلٰی اور جمعیت علماء اسلام شیرشاہ کے امیر مولانا عظیم اللہ عثمان کے مطابق جامعہ عثمانیہ کے مختلف شعبہ جات سے اب تک سند فراغت حاصل کرنے والے طلبہ کی تعداد 3 ہزار 58 سے متجاوز ہے۔

شعبہ تعلیم القرآن سے قرآن کریم حفظ کرنے والے طلبہ کی تعداد 1926 جبکہ تجوید و قرأت سے 1003 اور درس نظامی مکمل کرنے والے علماء کی تعداد 150 سے متجاوز ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

مشہور امریکی خاتون مارشل آرٹس ایتھلیٹ امبر لیبروک نے اسلام قبول کرلیا

یاد رہے جامعہ عثمانیہ شیرشاہ کا افتتاح جون 1980 میں مفتی محمود نے کیا تھا۔ جامعہ عثمانیہ شیرشاہ میں کے جی ون تا میٹرک اسکول، عربی و انگلش لینگویج سمیت شعبہ تجوید و قرأت، شعبہ تحفیظ القرآن، شعبہ اعدادیات، شعبہ درس نظامی (مکمل) سمیت مختلف شعبہ جات میں 850 سے زائد طلبہ زیر تعلیم ہیں۔

Related Posts