کرینہ کپور کی فلم جانِ جان پچھلے مہینے نیٹ فلکس پر ریلیز ہوئی، فلم میں ایک طلاق یافتہ خوبصورت خاتون کے کردار سمیت قتل اور اس کی تحقیق کے گرد گھومتے واقعات کو بیان کیا گیا ہے۔
اگر آپ کو اسی قسم کی سسپنس سے بھرپور فلمیں پسند ہیں تو ایم ایم نیوز نے آپ کیلئے ایسی فلموں کی ایک فہرست تیار کی ہے جو کہ آپ کو بہترین تفریح فراہم کریں گی:
مرڈر مسٹری
یہ فلم ایڈم سینڈلر اور جینیفر اینسٹن اسٹارر فلم 2019 کی مرڈر مسٹری کا سیکوئل ہے۔ دوسرے حصے کی کہانی نک اور آڈری اسپٹز کے قتل کے پہلے معمہ کو حل کرنے کے چار سال بعد شروع ہوئی ہے۔
فلم میں جوڑی کو دوست مہاراجہ (عدیل اختر) کی شادی میں اس کے نجی جزیرے پر مدعو کیا جاتا ہے جسے بعد میں اغوا کر لیا جاتا ہے اور یہ جوڑا ایک بار پھر اس راز سے پردہ اٹھانے کی کوشش کرتا ہے۔
چور نکل کے بھاگا
چور کے نکل کے بھاگا ایک کرائم تھرلر فلم ہے، فلم میں ایک ایئرہوسٹس اور اس کے بزنس مین بوائے فرینڈ کو دکھایا جائے گا۔ وہ دونوں ہیرے چراتے ہیں اور اسی دوران گرفتاری سے بچنے کی کوشش کرتے ہیں۔
ریپٹائل
ایک نوجوان رئیل اسٹیٹ ایجنٹ کے وحشیانہ قتل کے بعدایک جاسوس اس کے قاتل کو پکڑنے کی کوشش کرتا ہے۔
جاسوس کو تفتیش کے دوران معلوم ہوتا ہے کہ یہ قتل اتنا سادہ نہیں جتنا معلوم ہورہا ہے۔
دی گرل آن دی ٹرین
ہندی زبان کی ایک پراسرار تھرلر فلم میں پرینیتی چوپڑا اور ادیتی رائے شامل ہیں۔ فلم کی کہانی میرا کپور نامی خاتون کے گرد گھومتی ہے جو ایک شرابی اور پریشان حال طلاق یافتہ ہے۔ میرا کی زندگی میں اس وقت تبدیلی آتی ہے جب وہ ایک قتل کی تفتیش میں الجھ جاتی ہے۔
گلاس انین: آ نائیوز آؤٹ مسٹری
یہ ایک سیکوئل فلم ہے جو ٹیک ارب پتی مائلز برون کی کہانی کی پیروی کرتی ہے جو اپنے دوستوں کو اپنے نجی یونانی جزیرے پر سیر کے لیے مدعو کرتا ہے۔