بابر اعظم کی خواہش کو مد نظر رکھ کر ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی، چیئرمین پی سی بی

مقبول خبریں

کالمز

zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب
Munir-Ahmed-OPED-768x768-1-750x750
روسی کے قومی دن کی خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ کے سربراہ ذکا اشرف نے کہا ہے کہ ورلڈکپ کے لئے ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی کیونکہ کپتان بابر اعظم نہیں چاہتے تھے۔

گزشتہ روز نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ میں بھارت کیسے جاسکتا ہوں ؟ ہمارے شائقین کرکٹ اور صحافی بھارتی ویزے کا انتظار کررہے ہیں۔

ذکا اشرف کا کہنا تھا کہ امید ہے بھارتی سرزمین پر بابر اعظم کی قیادت میں قومی ٹیم عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرے گی، ایشیا کپ میں قومی ٹیم کی پرفارمنس کا ریویو کیا، ٹیم میں تبدیلی نہیں کی کیونکہ کپتان بابر اعظم نہیں چاہتے تھے۔

یہ بھی پڑھیں:

قومی کرکٹ ٹیم اپنا دوسرا وارم اپ میچ کل آسٹریلیا کیخلاف کھیلے گی

چیئرمین پی سی بی نے ورلڈکپ کے حوالے سے اس خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بھارت میں ٹیم اچھی پرفارمنس دے، بس اتنا چاہتا ہوں اسی بات کو مد نظر رکھ کرکپتان بابر اعظم کی ہر بات مانی، انہیں مکمل اعتماد دیا، اپنے بھرپور تعاون کا یقین دلایا اور یہی وقت کا تقاضا تھا۔

ایک سوال کے جواب پر انہوں نے کہا کہ پاکستان سپر لیگ ملک میں ہوگی یا باہر صورتحال کے مطابق فیصلہ کریں گے، کھلاڑیوں کو پاکستان سپر لیگ کے ساتھ 2 لیگز کی اجازت ہوگی، کھلاڑیوں کو این او سی دینے کا فیصلہ انضمام الحق نہیں چیئرمین کرے گا، بنا پرفارمنس انضمام الحق کا بیٹا قائداعظم ٹرافی کے اسکواڈ میں کیسے آیا یہ چیف سلیکٹر سے پوچھوں گا۔

Related Posts