کورنگی میں کپڑے کے گودام میں آتشزدگی، فائر برگیڈ آگ بجھانے میں مصروف

مقبول خبریں

کالمز

zia
امریکا کا یومِ قیامت طیارہ حرکت میں آگیا۔ دنیا پر خوف طاری
Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

آگ لگ گئی
انڈونیشیا میں تیل کے ڈپو میں آگ لگنے سے 16فراد ہلاک، 50 زخمی

کراچی کے علاقے کورنگی میں واقع کپڑے کے گودام میں آگ لگنے کے نتیجے میں بھاری نقصان ہوا ہے۔ فائر برگیڈ کا عملہ آگ بجھانے میں مصروف ہے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے کورنگی نمبر 4 میں واقع کپڑے کے گودام میں آتشزدگی ہوئی ہے۔ آگ نے پورے گودام کو اپنی لپیٹ میں لے لیا، 2 فائر ٹینڈرز نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر آگ بجھانے کا عمل شروع کردیا۔

یہ بھی پڑھیں:

موٹروے پر کار میں آگ لگنے سے 5افراد جھلس کر جاں بحق

واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو کارروائیاں شروع کردی گئیں۔ کپڑے کی کترنوں پر مشتمل گودام میں کام کرنے والے تمام تر عملے کو بحفاظت نکال لیا گیا ہے، حکام کا کہنا ہے کہ آتشزدگی کے نتیجے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

فائر برگیڈ حکام کا کہنا ہے کہ آگ کو دونوں اطراف سے بجھانے کا کام جاری ہے۔ فی الحال آگ کو دیگر قریبی جگہوں تک پھیلنے سے روک دیا گیا ہے۔ آگ لگنے کی وجوہات تاحال سامنے نہیں آسکیں جس پر تفتیش جاری ہے۔

خیال رہے کہ اس سے قبل موٹروے ایم 2 پنڈی بھٹیاں کے قریب خوفناک ٹریفک حادثے کے نتیجے میں کار کو آگ لگ گئی، جس کے باعث 5افراد جھلس کر زندگی کی بازی ہار گئے۔

ترجمان موٹروے پولیس کا جون میں پیش آنے والے حادثے کے حوالے سے کہنا  تھا کہ اوور ٹیکنگ کے دوران کار بے قابو ہوکر درخت سے جا ٹکرائی، درخت میں ٹکرانے سے کار کا فیول ٹینک پھٹ گیا۔

موٹروے پولیس اور ریسکیو ٹیمیوں نے بروقت پہنچ کر آگ پر قابو پالیا، آگ کی شدت کے باعث مسافروں کو سنبھلنے کا موقع تک نہ ملا۔

 

Related Posts