نگران وزیر خارجہ تیسرے ہمالیہ فورم میں شرکت کیلئے چین آج روانہ ہوں گے

مقبول خبریں

کالمز

zia
امریکا کا یومِ قیامت طیارہ حرکت میں آگیا۔ دنیا پر خوف طاری
Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اسلام آباد: نگران وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی تیسرے ہمالیہ فورم میں شرکت کیلئے چین آج روانہ ہوں گے۔

تفصیلات کے مطابق نگران وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی آج سے چین کے دورے کیلئے روانہ ہورہے ہیں جہاں تیسرے ہمالیہ فورم میں شرکت کے ساتھ ساتھ عالمی رہنماؤں سے ملاقاتیں ہوں گی۔

یہ بھی پڑھیں:

نگران وزیر اعظم وفاقی کابینہ اجلاس کی صدارت آج کریں گے

تیسرے ہمالیہ فورم میں نگران وزیر خارجہ کی چین، افغانستان اور دیگر ممالک کے وزرائے خارجہ سے ملاقاتیں متوقع ہیں جن میں دو طرفہ تعلقات اور تعاون سمیت معاشی و خارجہ امور پر تبادلۂ خیال کیا جائے گا۔

ہمالیہ فورم کی سائیڈ لائن پر جلیل عباس جیلانی کی ملاقات افغان وزیرِ خارجہ سے بھی ہونے کا امکان ہے جس کے دوران پاک افغان تعلقات، سرحد پار سے دہشت گردی اور سکیورٹی صورتحال پر گفتگو متوقع ہے۔

دورۂ چین کے دوران وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی ملکی معیشت سمیت دیگر اہم امور پر گفتگو کریں گے۔ تیسرے ہمالیہ فورم میں شرکت کے بعد وزیر خارجہ آذر بائیجان کے دورے کیلئے روانہ ہوجائیں گے۔

آذربائیجان میں وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی اقتصادی تعاون تنظیم کے وزارتی اجلاس میں شریک ہوں گے۔ توقع کی جارہی ہے کہ پاکستان کی معاشی صورتحال کے حوالے سے یہ دورہ اہمیت کا حامل ہوگا۔ 

 

Related Posts