او آئی سی کی پاکستان میں دہشت گرد حملوں کی شدید مذمت

مقبول خبریں

کالمز

zia
امریکا کا یومِ قیامت طیارہ حرکت میں آگیا۔ دنیا پر خوف طاری
Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) نے پاکستان کے شہر مستونگ میں جمعہ کو تباہ کن بم دھماکے کی شدید مذمت کی ہے۔

صوبہ بلوچستان کے شہر مستونگ میں پیغمبراسلام صلی اللہ علیہ وسلم کے یومِ ولادت کے موقع پر ایک مذہبی جلوس کے قریب ایک حملہ آور بمبار نے خود کو دھماکے سے اڑا دیا تھا جس سے کم سے کم ساٹھ افراد ہلاک ہو گئے تھے۔

او آئی سی کے سیکریٹری جنرل حسین ابراہیم طہٰ نے ایک بیان میں ایسے گھناؤنے واقعات کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہےاور پاکستان کی حکومت،عوام اور متاثرہ خاندانوں سے جانی نقصان پردلی تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

سیکریٹری جنرل نے دہشت گردی کی تمام شکلوں کے خلاف او آئی سی کے مؤقف کا اعادہ کیا اور دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی جنگ کی حمایت کا اظہار کیا ہے۔

برطانوی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق دوروز پہلے ہونے والے تباہ کن بم دھماکے میں مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 59 ہو گئی تھی۔ پاکستانی حکومت نے بھارتی خفیہ ایجنسی را پر دہشت گردی کے اس واقعے میں ملوّث ہونے کا الزام عاید کیا ہے۔

ابھی تک کسی گروپ نے اس حملے کی ذمے داری قبول نہیں کی ہے۔پاکستان میں آیندہ سال جنوری میں ہونے والے عام انتخابات سے قبل دہشت گردی کے واقعات میں اضافہ ہوا ہے اور دہشت گرد خاص طور صوبہ خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں عام شہریوں اور سکیورٹی فورسز کو اپنے حملوں میں نشانہ بنا رہے ہیں.

Related Posts